جمعہ، 28 مارچ، 2014

سٹیویا ، ایک جادو اثرپلانٹ

سٹیویا اپنے میٹھے پتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔یہ قدرتی طورپر پیراگوئے اور برازیل میں پایا جاتا ہے لیکن اب اس کی کاشت دینا بھر میں شروع ہوگئی ہے۔ اس کے پتے چینی سے 15گنا زیادہ میٹھے ہوتے ہیں اور اس کے عرق میں چینی سے 200سے 300گنا زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔اس میں نشاشتہ اور حرارے نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے یہ شوگر کے مریضوں کے لیے مفید ہے اور یہ خون میں شوگر کی مقدار اوربلڈ پریشر کو بھی کم کرتاہے ۔سٹیویا نامی شوگر پلانٹ سے چائے، مشروبات کو میٹھا کرکے چینی کی سالانہ طلب میں 6سے 8لاکھ ٹن کمی لائی جاسکتی ہے۔

اتوار، 16 مارچ، 2014

کچن گارڈننگ ،موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت

 مارچ موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت کا مہینہ ہے بلکہ اکثر جگہوں پر کاشت ہو بھی چکی ہے،کچن گارڈننگ کے لئے ابھی بھی آپ اپنے گھر میں موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت کر سکتے ہیں۔پنجاب کی حکومت نے کچن گارڈننگ کے فروغ کے لئے کافی کام کیا ہے ، گرمیوں اور سردیوں کی سبزیوں کی کاشت کے لئے بیجوں کا پیکٹ زراعت کے دفاتر سے صرف پچاس روپے میں مل جاتا ہے بلکہ گزشتہ برس اسے سکولوں میں مفت بھی تقسیم کروایا گیا تھا۔ایک پیکٹ پانچ مرلہ کے قطعہ اراضی کے لئے کافی ہے یعنی اگر آ پ کے گھر  کے آس پاس  صرف پانچ مرلہ  یا ا س سے کم  زمین کا کوئی ٹکڑا ہے تو صرف مناسب دیکھ بال کرکے

پیر، 3 مارچ، 2014

رنگ بہاراں ، آپ کے گھر میں

پاکستان میں بہار کے موسم کا احساس ہی دلفریب ہے،بہار کا نام ذہن میں آتے ہی رنگا رنگ اور خوبصورت پھلوں اور سبزے کا لازوال تصور آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے،اسلام آباد ، لاہور ،کراچی،فیصل آباد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں چشن بہاراں اور رنگ بہاراں کے نام سے پھولوں کی نمائشیں لگائی جاتی ہیں۔بڑے شہروں میں آج کل سڑکوں کے کناروں اور ڈیوائڈرز میں پھول اور پودے لگائے جارہے ہیں اس لئے وہاں تو سڑکوں پر آئی بہار نے عجب سماں باندھ رکھا ہے۔ سوکھی کھاس میں اگے عام سے پھول بھی اس اس انداز میں کھلے ہوئے ہیں کہ انسان قدرت کی اس حسین تخلیق کے رنگوں میں کھو جاتا ہے ۔چارسو پھیلے ہوئے ہر رنگ کے پھولوں دلکشی بکھیر رکھی ہے،یوں لگتا ہے قوس قزح کے ساتوں رنگ آسمان سے اتر کر زمیں پر آگئے ہیں ۔ایسے ہم اپنے گھروں کو اس بہار سے کیوں دور رکھیں، نرسریوں میں موسم بہار کے پھولوں کے تیار گملے فروخت ہورہے ہیں،بس تھوڑی سی محنت اور معمولی رقم سے آپ اس بہار