پیر، 22 ستمبر، 2014

آیئے گل کلغہ سے اپنے گھر کو سجائیں

گل کلغہ کو موسم سرما کی آمد سے قبل موسمی پھول کے طور پر باغات اور گھریلو باغیچوں میں لگایا جاتا ہے اسے انگریزی میںCelosia یا Cockc'somb بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی پنیری اگست سے ستمبر کے دوران منتقل کی جاتی ہے ۔اس لئے جلدی کیجئے اور اس کی پنیری لگا لیجئے۔اس پر مرغ کی کلغی کی طرح کے زرد، نارنجی اور گلابی رنگ کے نرم و ملائم اور مخمل جیسے خوبصورت پھول آتے ہیں جو موسم خزاں کے اختتام تک اپنا جوبن دکھاتے رہتے ہیں۔ گل کلغہ ایک سدا بہار پودا ہے لیکن اسے ہمیشہ موسمی پھول کے طور پر ہی لگایا جاتا ہے۔ یہ ایک سخت جان اور نہایت تیزی سے بڑھنے اور پھلنے پھولنے والا پودا ہے۔ اس کے پودوں کو عام طور پر کیاریوں میں لگایا جاتا ہے، لیکن گھریلو پودے کے طور پر گملوں میں لگا یا جا سکتا ہے ۔                          گل کلغہ کی پنیری کو کیاریوں اور گملوں وغیرہ میں منتقل کرنے کے بعد اچھی طرح مناسب اور درمیانی مقدار میں پانی لگاتے رہنا چاہئے تاہم پھول آجانے کے بعد پانی کی فراہمی نسبتاً کم کردیں۔ دیگر پودوں کی طرح گل کلغہ کے پھولدار پودوں کیلئے بہت زیادہ یا بہت کم پانی کی مقدار

اتوار، 21 ستمبر، 2014

کچن گارڈننگ ، موسم سرما کی سبزیوں کی کاشت

ستمبر اکتوبر کے مہینے موسم سرماکی سبزیوں کی کاشت کے مہینے ہیں بلکہ اکثر جگہوں پر پنیریوں کی کاشت شروع ہو چکی ہے،کچن گارڈننگ کے لئے ابھی بھی آپ اپنے گھر میں موسم سرما کی سبزیوں کی کاشت کر سکتے ہیں۔پنجاب کی حکومت نے کچن گارڈننگ کے فروغ کے لئے کافی کام کیا ہے ، گرمیوں اور سردیوں کی سبزیوں کی کاشت کے لئے بیجوں کا پیکٹ زراعت کے دفاتر سے صرف پچاس روپے میں مل رہا ہے بلکہ گزشتہ برس اسے سکولوں میں مفت بھی تقسیم کروایا گیا

ہفتہ، 20 ستمبر، 2014

پنجاب میں کچن گارڈننگ کے تحت موسم سرما کی سبزیات کی کاشت کے لئے بیجوں کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے

نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں کچن گارڈننگ کے تحت موسم سرما کی سبزیات کی کاشت کے لئے بیجوں کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ گھروں میں سبزیوں کی کاشت کو فروغ دینے کے لئے موسم سرما کی آٹھ سبزیات جن میں گاجر، مولی، شلجم، پالک، دھنیا، سلاد، میتھی اور سرسوں کے بیج ایک ہی پیکٹ میں دستیاب ہوں گے اور پیکٹ کی قیمت صرف50 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ بیج 5 مرلہ جگہ پر کاشت کرنے کے لیے کافی ہے۔ یہ پیکٹ پنجاب بھر میں محکمہ زراعت کے دفاتر سے دستیاب ہیں ۔موسم سرما کی سبزیات کی کاشت یکم ستمبر سے31 اکتوبر تک کی جا سکتی ہے۔