اپنی سائٹ پر معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بیج اور سانچے بھی فروخت کرنے شروع کئے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے گھر میں اگائے جانے والے ٹماٹر اور چند دوسری سبزیوں کو اپنی مرضی کی شکل دے سکتے ہیں ۔ کمپنی نے اس کے بارے میں بڑا خوبصورت سلوگن دیا ہے ۔" اپنے پیاروں کا دل جیتیئے،خوشنما اشکال کی سبزیوں اور پھلوں سے تواضع کرکے "کمپنی کا کہنا ہے ان سبزیوں کو نئی اشکال دینے سے ان کی افادیت اور معیار پر کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ان کی خوبصورت اور خوشنما اشکال دیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کریں گی جس پر کھانے والوں خاص کر بچوں میں سبزی کھانے میں خصوصی رغبت پیدا ہوگی۔کمپنی کے مطابق سبزی یا پھل جب ابھی اپنی ابتدائی شکل میں ہو تومطلوبہ سانچہ اس پر چڑھا دیں ، جو نشو نما پا کر اسی طرح کی شکل اختیار کرلے گا جس طرح کا سانچہ آپ نے اس کو دیا ہوگا۔انہوں نے یہ سانچے دل اور ستاروں کی شکل میں بنائے ہیں ،جو نیچے دی گئی تصاویر میں آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔امید ہے قادر بخش فارمز والے طارق تنویر صاحب یا محترمہ سلمیٰ کمال اس سلسلہ میں مزید بہتر راہنمائی کر سکیں گے۔
منگل، 18 فروری، 2014
اپنے پیاروں کا دل جیتیئے،خوشنما اشکال کی سبزیوں اور پھلوں سے تواضع کرکے
شائع کردہ بذریعہ
rdugardening.blogspot.com
اپنی سائٹ پر معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بیج اور سانچے بھی فروخت کرنے شروع کئے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے گھر میں اگائے جانے والے ٹماٹر اور چند دوسری سبزیوں کو اپنی مرضی کی شکل دے سکتے ہیں ۔ کمپنی نے اس کے بارے میں بڑا خوبصورت سلوگن دیا ہے ۔" اپنے پیاروں کا دل جیتیئے،خوشنما اشکال کی سبزیوں اور پھلوں سے تواضع کرکے "کمپنی کا کہنا ہے ان سبزیوں کو نئی اشکال دینے سے ان کی افادیت اور معیار پر کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ان کی خوبصورت اور خوشنما اشکال دیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کریں گی جس پر کھانے والوں خاص کر بچوں میں سبزی کھانے میں خصوصی رغبت پیدا ہوگی۔کمپنی کے مطابق سبزی یا پھل جب ابھی اپنی ابتدائی شکل میں ہو تومطلوبہ سانچہ اس پر چڑھا دیں ، جو نشو نما پا کر اسی طرح کی شکل اختیار کرلے گا جس طرح کا سانچہ آپ نے اس کو دیا ہوگا۔انہوں نے یہ سانچے دل اور ستاروں کی شکل میں بنائے ہیں ،جو نیچے دی گئی تصاویر میں آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔امید ہے قادر بخش فارمز والے طارق تنویر صاحب یا محترمہ سلمیٰ کمال اس سلسلہ میں مزید بہتر راہنمائی کر سکیں گے۔
6 تبصرے:
لو جی اب تو ویلینٹائن پر یہی سرخ سرخ ٹماٹر ہی دئیں جائیں گے پھر تو۔
یہ سانچے کراچی میں کہاں دستیاب ہونگے
بہت اچھا آئیڈیا ہے، پہلے سادے والے ٹماٹر اگانے پر تو خواتین راضی ہو جائیں، یہ ویلنٹائن ٹماٹر تو بعد کا مرحلہ ہے۔ معلومات کیلئے شکریہ قبول فرمائیں۔
نعیم راشد ، یہ تود خود تیار کرنا پڑیں گے، ویسے قادر بخش فرمز والے طارق تنویر صاحب کراچی آ رہے ہیں 27 فروری کو ، سی ویو پر ان کی ایک نمائش ہے ، آپ وہاں ان سے رابطہ کر لیں ، کوئی بہتر مشورہ دے دیں گے۔انشا ء اللہ
مصطفیٰ بھائی بہت عمدہ تحریر ہے۔ میں بھی کوشش کروں گا کہ پیپسی کی بوتل کو توڑ مروڑ کر کچھ سانچے بنا لوں اور اگر کوئی اور اس میں کامیاب ہوگیا تو ضرور اپنے آئیدیاز ہمارے ساتھ شیئر کریے گا۔
ایک اور عمدہ تحریر آپ کی
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔