Pages

منگل، 18 فروری، 2014

اپنے پیاروں کا دل جیتیئے،خوشنما اشکال کی سبزیوں اور پھلوں سے تواضع کرکے

 موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت کا وقت قریب آ گیا ہے ، اس موسم میں کچن گارڈننک کے طور آپ اپنے گھر میں کریلے،بینگن،ٹماٹر،کھیرا،پالک اور دیگر سبزیاں گملوں میں بھی اگا سکتے ہیں جبکہ دھنیا،پودینہ اور سلاد بھی اگایا جا سکتا ہے،آج کی تحریر میں ان سبزیوں کی کاشت کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کرنے کا ارداہ تھا مگر ایک محترم بلاگر دوست محمد سلیم نے ایک بڑا ہی دلچسپ لنک دیا ہے جس میں آپ اپنے گھر میں اگائی جانے والی سبزیوں کو اپنی مرضی کی شکل دے سکتے ہیں،اس سلسلہ میں  برطانیہ کی ایک بیج فروخت کرنے والی کمپنی نے اپنے صارفین کے لئے
اپنی سائٹ پر معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بیج اور سانچے بھی فروخت کرنے شروع کئے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے گھر میں اگائے جانے والے ٹماٹر اور چند دوسری سبزیوں کو اپنی مرضی کی شکل دے سکتے ہیں ۔ کمپنی نے اس کے بارے میں بڑا خوبصورت سلوگن دیا ہے ۔" اپنے پیاروں کا دل جیتیئے،خوشنما اشکال کی سبزیوں اور پھلوں سے تواضع کرکے "کمپنی کا کہنا ہے ان سبزیوں کو نئی اشکال دینے سے ان کی افادیت اور معیار پر کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ان کی خوبصورت اور خوشنما اشکال دیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کریں گی جس پر کھانے والوں خاص کر بچوں میں سبزی کھانے میں خصوصی رغبت پیدا ہوگی۔کمپنی کے مطابق سبزی یا پھل جب ابھی اپنی ابتدائی شکل میں ہو تومطلوبہ سانچہ اس پر چڑھا دیں ، جو نشو نما پا کر اسی طرح کی شکل اختیار کرلے گا جس طرح کا سانچہ آپ نے اس کو دیا ہوگا۔انہوں نے یہ سانچے دل اور ستاروں کی شکل میں بنائے ہیں ،جو نیچے دی گئی تصاویر میں آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔امید ہے قادر بخش فارمز والے طارق تنویر صاحب یا محترمہ سلمیٰ کمال اس سلسلہ میں مزید بہتر راہنمائی کر سکیں گے۔






6 تبصرے:

  1. لو جی اب تو ویلینٹائن پر یہی سرخ سرخ ٹماٹر ہی دئیں جائیں گے پھر تو۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. یہ سانچے کراچی میں کہاں دستیاب ہونگے

    جواب دیںحذف کریں
  3. بہت اچھا آئیڈیا ہے، پہلے سادے والے ٹماٹر اگانے پر تو خواتین راضی ہو جائیں، یہ ویلنٹائن ٹماٹر تو بعد کا مرحلہ ہے۔ معلومات کیلئے شکریہ قبول فرمائیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. نعیم راشد ، یہ تود خود تیار کرنا پڑیں گے، ویسے قادر بخش فرمز والے طارق تنویر صاحب کراچی آ رہے ہیں 27 فروری کو ، سی ویو پر ان کی ایک نمائش ہے ، آپ وہاں ان سے رابطہ کر لیں ، کوئی بہتر مشورہ دے دیں گے۔انشا ء اللہ

    جواب دیںحذف کریں
  5. مصطفیٰ بھائی بہت عمدہ تحریر ہے۔ میں بھی کوشش کروں گا کہ پیپسی کی بوتل کو توڑ مروڑ کر کچھ سانچے بنا لوں اور اگر کوئی اور اس میں کامیاب ہوگیا تو ضرور اپنے آئیدیاز ہمارے ساتھ شیئر کریے گا۔

    جواب دیںحذف کریں