Pages

ہفتہ، 20 ستمبر، 2014

پنجاب میں کچن گارڈننگ کے تحت موسم سرما کی سبزیات کی کاشت کے لئے بیجوں کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے

نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں کچن گارڈننگ کے تحت موسم سرما کی سبزیات کی کاشت کے لئے بیجوں کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ گھروں میں سبزیوں کی کاشت کو فروغ دینے کے لئے موسم سرما کی آٹھ سبزیات جن میں گاجر، مولی، شلجم، پالک، دھنیا، سلاد، میتھی اور سرسوں کے بیج ایک ہی پیکٹ میں دستیاب ہوں گے اور پیکٹ کی قیمت صرف50 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ بیج 5 مرلہ جگہ پر کاشت کرنے کے لیے کافی ہے۔ یہ پیکٹ پنجاب بھر میں محکمہ زراعت کے دفاتر سے دستیاب ہیں ۔موسم سرما کی سبزیات کی کاشت یکم ستمبر سے31 اکتوبر تک کی جا سکتی ہے۔

 اس لئے جلدی کیجئے اور فوراً بیج حاصل کر لیجئے ۔میں اس بلاگ پران سبزیوں کی کاشت ، حفاظت اور دیکھ بھال کے متعلق پوسٹ انشاء اللہ تعالی چند روز میں لکھ دوں گا۔
نوٹ:گھریلو باغبانی کے قارئین مزید معلومات کے لئے بلاگ کے فیس بک پیچ کو بھی جوائن کریں

5 تبصرے:

  1. ملک صاحب کل شام میرا بیٹا حزیفہ گاؤں سے مٹی کے دو بڑے شاپر اور کھاد لے آیا ابھی مجھے بتا رہا تھا کہ جا کہ بیج لے آئیں میں نے گملوں میں سبزیاں لگانی ہیں آپ کو کوئی سایہ پڑ گیا ناں اس پہ :)

    جواب دیںحذف کریں
  2. from where I can get this packet in Lahore?

    جواب دیںحذف کریں
  3. Agriclture office located on davis road, near shimla hill, Lahore

    جواب دیںحذف کریں
  4. لاہور میں سبزی کے بیج کہاں سے ملیں گے

    جواب دیںحذف کریں