وجہ فصلوں کی تباہی ہو یا ذخیرہ اندوزوں کی ہوس،سچ یہ ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے نچلے و متوسط طبقوں کو ازحد متاثر کیا۔ظاہر ہے،دس پندرہ ہزار روپے کمانے والا 200روپے کلو ٹماٹراور 100روپے کلو آلو خرید کر نہیں کھا سکتا۔ عام سبزیوں کی قیمتیں دن بہ دن بڑھ رہی ہیں۔اس مہنگائی کا ایک توڑ یہ ہے کہ اپنے گھرکم از کم روزمرہ استعمال کی سبزیاں مثلاً ٹماٹر،آلو،پیاز،گوبھی،دھنیا،پودینہ اگا لی جائیں۔ان کا اگانا مشکل نہیں اور نہ ہی وسیع زمین کی ضرورت ہے،بس یہ
بدھ، 13 نومبر، 2013
اتوار، 3 نومبر، 2013
گھر کی فضا کو آلودگی سے پاک رکھنے والے چند پودے(2)
شائع کردہ بذریعہ
rdugardening.blogspot.com
اس سلسلہ کی پہلی تحریر کا آپ مطالعہ کر چکے ہیں ۔ میں ان احباب کا بھی مشکور ہوں جو اس سلسلہ میں میری راہنمائی فرماتے ہیں اور وہ احباب بھی جو ان تحریروں کو پسند کرتے ہیں اور اس کی وجہ سے ان کی پودوں کے بارے میں دلچسپی اور شوق میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ چند احباب نے تو باقاعدہ باغبانی شروع کر دی ہے اور کچھ دوستوں نے اس موضوع پر لکھنا بھی شروع کر دیا ہے جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔ یہ وہ عام سے پودے ہیں جو ہمیں آسانی سے مل جاتے ہیں مگر ان پر تحقیق کرنے والوں نے ان کی ایسی بے شمار خوبیاں ثابت کی ہیں کہ قدرت کی اس عظیم صناعی پر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ خاص طور پر یہ پودے گھریلو فضا کو آلودگی سے پاک رکھنے میں خصوصی کر دار ادا کرتے ہیں۔آج میں ان مزید پودوں کا آپ سے تعارف کروا ہوں جنہیں آپ اپنے گھر میں گملوں اور کیاریوں میں لگا کر اپنے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کےساتھ ساتھ اپنے گھر کی فضا کو بھی صاف رکھ سکتے ہیں