منگل، 18 فروری، 2014
اپنے پیاروں کا دل جیتیئے،خوشنما اشکال کی سبزیوں اور پھلوں سے تواضع کرکے
شائع کردہ بذریعہ
rdugardening.blogspot.com
پیر، 3 فروری، 2014
اب پودے لگائیے ، گملوں کی بجائے ماحول دوست بیگ میں
شائع کردہ بذریعہ
rdugardening.blogspot.com
پاکستان میں پودوں کو زمین کے علاوہ لگانے کے لئے ابھی تک وہی روائتی گملے ہی استعمال کئے جارہے ہیں جبکہ دنیا میں اب ان روائتی گملوں کی جگہ انواع اقسام کی چیزوں نے لے لی ہے بلکہ یورپ میں گھر کے کاٹھ کباڑ کو خوبصورت گملوں کی شکل دے کر پودے لگائے جارہے ہیں جن کی وجہ سے گھر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں ابھی تک وہی گملےاور انہیں ایک ہی طرح سے سجانے کارواج ہے مگر دنیا نے اس سلسلہ میں بہت ترقی کر لی ہے اور پرانے ٹائر،پرانی کرسیاں ،میز،کچن کیبنٹ اور پلاسٹک بیگز استعمال میں لائے جارہے ہیں بلکہ یورپ میں ہر طرح کی باغبانی کوعلیحدہ علیحدہ کیٹیگری میں تقسیم کر کے اس کی علیحدہ علیحدہ معلومات قارئین تک پہنچائی جاتی ہیں ،اس طرح بیگ گارڈننگ بھی ایک مکمل کیٹیگری ہے جہاں مختلف قسم کی پولیتھین ، پلاسٹک یا کپڑے کے بنے بیگز میں پودے لگائے جا رہے ہیں اور ان کا استعمال سکھایا جارہا