پیر، 15 دسمبر، 2014

آیئے کچن گارڈننگ شروع تو کریں !


اکثر احباب پوچھتے ہیں کہ ہم بھی کچن گارڈننگ شروع کرنا چاہتے ہیں مگر سمجھ ہی نہیں آتی کیا کریں ، کچھ دوست تو کہیں نہ کہیں سے مٹی گملے اکٹھے کرتے ہیں اور کام شروع کر دیتے ہیں مگر کچھ اگتا ہی نہیں ، دلبرداشتہ ہوکر چھوڑ دیتے ہیں ،ایک بہن نے شکوہ کیا آپ صرف لکھ سکتے ہیں ، کبھی کچھ اگایا بھی ہے کہ نہیں ؟ خوشی ہوتی ہے کہ الحمد اللہ میرے چھوٹے سے کام کی وجہ سے پاکستان کے عام لوگوں میں کچن گارڈننگ کا شعور پیدا ہورہا ہے ،میں خود ابتدا میں ایسے ہی حالات کا شکار رہا ہوں ،سو اپنے تجربات کی روشنی میں کچھ مفید مشورے دینا چاہتا ہوں کہ آپ کچن گارڈننگ شروع تو کریں۔ویسے میں خود ابھی تک محترم طارق تنویر کے مشوروں کا محتاج ہوں ،انہوں نے قدم قدم پر راہنمائی فرمائی جس کی وجہ سے یہ سب کچھ لکھنے کا حوصلہ ہو سکا۔

ہفتہ، 6 دسمبر، 2014

قادر بخش فارمز ، جہان رنگ و بو

فیصل آباد شہر سے شیخوپورہ روڈ پر جاتے ہوئے گٹ والا پولیس پوسٹ کراس کرتے ہوئے آدھ کلومیٹر مزید آگے جائیں تو آپ کو بائیں طرف ایک قادر بخش فارمز کا بورڈ لگا ہوا نظر آتا ہے، مین روڈ سے نظر آنے والے اس بورڈ کی سمت چلیں تو چند گز کے فاصلہ پر آپ کو ایک نئی دنیا آباد نظر آئے گی۔معروف کچن گارڈن ایکسپرٹ،باغبان اور  لینڈ سکیپنگ کے ماہر طارق تنویر نے یہاں ایک علیحدہ ہی دنیا بسا رکھی ہے،دنیا کے جہاں کے انتہائی قیمتی اور نایاب پودے اور ایسا پر سکون اور رومانٹک ماحول جو انسان کو اپنے ہی سحر میں گرفتار کرلیتا ہے اور سونے پر سہاگہ طارق تنویر اور ان کے والد محترم جناب چوہدری محمد اسلم کی آنے والوں کے ساتھ محبت اور تواضع ،طارق تنویر سے میرا تعارف فیس بک پر بنے پودوں اور