اتوار، 15 دسمبر، 2013

گھروں کو پھولوں سے سجانے کا موسم آگیا !!!!

پاکستان میں موم سرما کے آغاز سے ہی پھولوں کا موسم شروع ہو جاتا ہے اور مئی تک رنگا رنگ پھول اپنی بہار دکھاتے ہیں اور دلوں کو لبھاتے ہیں ، کچھ عرصہ قبل پھول صرف باغوں یا سرکاری دفاتر تک ہی محدود تھے مگر اب اسلام آباد کے بعد اب لاہور سمیت پنجاب کے سبھی بڑے شہروں میں میونسپل ایڈمنسٹریشن نے شہروں کی خوبصورتی اور اور ماحول کو آلودگی کے صاف رکھنے کے لئے سڑکوں کے کناروں اور درمیانی ڈیوائڈرز پر پھول پودے لگانے شروع کر دیئے ہیں جو ایک انتہائی عمدہ روایت ہے ، صبح سویرے اپنے کام کاج پر جانے والوں کی

منگل، 3 دسمبر، 2013

گھریلو پودوں کے لئے کھاد اپنے گھر پر تیار کیجیئے

اکثر دوستوں کو شکوہ ہے کہ جب پودے نرسری سے خریدیں تو بڑے لش پش گرین اور خوبصورت ہوتے ہیں مگر گھرآ کر چند ہی دنوں میں اپنا رنگ و روپ کھونا شروع کر دیتے ہیں۔ نرسریوں  میں تو انہیں ترو تازہ رکھنے کے لئے مختلف قسم کی کھادوں اور کیمیکلز کا استعمال کیا  جاتا ہے مگر آپ گھر پر بھی بآ سانی قدرتی کھا د تیار کرکے اپنے پودوں کی بڑھوتی اور خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں کیونکہ پانی کے ساتھ ساتھ چند اور اجزاء بھی ان کی صحت کے لئے ضروری ہیں جو آپ باآسانی گھر پر بھی تیار کرسکتے ہیں۔ گھر میں روزانہ انواع قسم کو کوڑا کرکٹ جمع ہوتا ہے