اداسی اور پریشانی کا علاج اب پھل اور سبزی کھا
کر بھی کیا جاسکتا ہے ،پھل اورسبزیوں کا روزمرہ استعمال نہ صرف جسمانی طور پر
تندرست رکھتا ہے بلکہ بہت زیادہ پھل اور سبزی کھانے سے دماغ بھی آسودہ اور مطمئن
رہتا ہے۔ سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ زیادہ پھل اورسبزیاں کھانے والے لوگ
مستقبل کےحوالے سے زیادہ پر امید ہوتے ہیں۔
محقیقین کو ان کےخون میں ایک نامیاتی مرکب
کیروٹینائڈ کی بلند سطح ملی ہے۔کیروٹینائڈ کو عام طور
پر'بیٹاکیروٹین' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ ایک سرخی مائل گندھکی رنگ دارمرکب ہے
جو نارنجی پھلوں اور سبز پتے دارسبزیوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ نامیاتی مرکب جسم میں
ایک طاقتوراینٹی آکسیڈنٹ کی طرح کام کرتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ انسان کو افسردگی
یا ذہنی دباؤ کی کیفیت میں آرام پہنچانے کے کام آتا ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹ خلیات ،ڈی
این اے اور پروٹین کے ڈھانچے کو فری ریڈیکل کے نقصانات سے بچانے میں مدد دیتے ہے
اور جسم کے لیے دائمی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔ ایک تحقیقی سروے میں ایک ہزار مرد اور عورتوں کو شامل کیا
گیا جن کی عمریں 25 سے 74 برس کے درمیان تھیں ۔ محققین نے شرکا کے خون کے نمونوں
میں موجود نو مختلف اینٹی آکسیڈنٹ جن میں بیٹا کیروٹین سمیت وٹامن ای کی سطح کی
جانچ پڑتال کی۔ تحقیق میں شامل شرکاء نے اپنی طرز زندگی سے متعلق ایک سوالنامہ
بھرا اور محققین کو خون کے نمونے بھی فراہم کئے۔ نتیجےمیں پتا چلا کہ جو شرکا دن
بھرمیں دو یا اس سے کم پھل اورسبزیاں کھاتے تھے وہ نمایاں طور پرنا امید اور یاسیت
کا شکار نظر آئے اسی طرح زیادہ پھل اور سبزیوں کا استعمال کرنے والوں کے خون میں
کیروٹینائڈ کی مقدار 13 فیصد زیادہ پائی گئی ان لوگوں کے مقابلےمیں جو یاسیت کا
شکار تھے۔ سائیکوسمیٹک میڈیسن میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق تحقیق کا نتیجہ
کیروٹینائڈ اور پرامیدی کے درمیان پائے جانے والے باہمی رشتہ کی بہت معمولی سی
وضاحت پیش کرتا ہے۔ گذشتہ برس برطانیہ کی وارک یونیورسٹی میں ایک تحقیق ہوئی تھی
جس میں محققین نے کہا تھا کہ جو لوگ دن میں سات پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں وہ
زیادہ خوش نظر آتے ہیں۔ برطانیہ میں محکمہ صحت ہرسال فائیو آ ڈے کی اشتہاری
مہم پر لاکھوں پاؤنڈ خرچ کرتا ہے جبکہ فرانس میں لوگوں کو دن بھرمیں دس پھل اور
سبزیاں کھانے کی ترغیب دی جاتی ہے اسی طرح کینیڈا میں پانچ سے دس اور جاپان میں
ایک روز میں تیرہ سبزیاں اور چارپھل کھانے کے لیے لوگوں کو حکومتی سطح پرآمادہ کیا
جاتا ہے کیونکہ سائنسدانوں نے ہری سبزیوں اور نارنجی رنگ کے پھلوں کو نسخے کے
طور پر تجویز کیا ہے۔
(اس مضمون کی تیاری
میں متعدد تحقیقاتی مضامین سے مدد لی گئی ہے)
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔