پیر، 3 فروری، 2014

اب پودے لگائیے ، گملوں کی بجائے ماحول دوست بیگ میں


پاکستان میں پودوں کو زمین کے علاوہ لگانے کے لئے ابھی تک وہی روائتی گملے ہی استعمال کئے جارہے ہیں جبکہ دنیا میں اب ان روائتی گملوں کی جگہ انواع اقسام کی چیزوں نے لے لی ہے بلکہ یورپ میں گھر کے کاٹھ کباڑ کو  خوبصورت گملوں کی شکل دے کر پودے لگائے جارہے ہیں جن کی وجہ سے گھر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں ابھی تک وہی گملےاور انہیں ایک ہی طرح سے سجانے کارواج ہے مگر دنیا نے اس سلسلہ میں بہت ترقی کر لی ہے اور پرانے ٹائر،پرانی کرسیاں ،میز،کچن کیبنٹ اور پلاسٹک بیگز استعمال میں لائے جارہے ہیں  بلکہ یورپ میں ہر طرح کی باغبانی کوعلیحدہ علیحدہ کیٹیگری میں تقسیم کر کے اس کی علیحدہ علیحدہ معلومات قارئین تک پہنچائی جاتی ہیں ،اس طرح بیگ گارڈننگ بھی ایک مکمل کیٹیگری ہے جہاں مختلف قسم کی پولیتھین ، پلاسٹک یا کپڑے  کے بنے بیگز میں پودے لگائے جا رہے ہیں اور ان کا استعمال سکھایا جارہا

ہے ،گزشتہ دنوں  میرے اس بلاگ کے ایک قاری نے جو  سوئزر لینڈ  میں رہتے ہیں رابطہ کیا  کہ ان کے عزیز نے پاکستان میں گرین بیگز کے نام سے پراڈکٹ تیار کی ہے  جن میں پودے لگائے جاسکتے ہیں اور  گھر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں اور انہوں نے کمال مہربانی کی کہ ان کا سیمپل بھی مجھے بجھوادیا ۔میں نے پہلے بھی اس طرح کے بیگز میں پودے لگانے کے بارے میں سرچ کی تھی اور  ان بیگز میں آسانی سے پودے لگائے جا سکتے ہیں ،ماحول دوست مٹیریل سے بنے یہ بیگ عام پولیتھین بیگ سے قدرے بہتر اور خوبصورت  اور پائیدار ہیں کیونکہ میں نے ایک دفعہ پولیتھین والے  بیگز کا تجربہ کیا تھا مگر یہ مٹی ، پانی اور دھوپ کو برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور چند دنوں میں ہی پھٹ جاتے ہیں  ، ایک تو یہ مضبوط ہیں دوسرے ان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا آسان ہے دوسرے دیکھنے میں خوبصورت نظر آتے ہیں۔ گرین بیگز مختلف سائز میں دستیاب ہیں  جن میں بڑے اور چھوٹے پودے لگائے جا سکتے ہیں،جبکہ دیواروں کے ساتھ لٹکانے والے بھی ہیں۔میرے خیال میں ان میں سبزیوں کی کاشت بہت آسانی سے کی جا سکتی ہے





6 تبصرے:

no one نے لکھا ہے کہ

پلاسٹک بو تل کا تو پتہ تھا اب پلاسٹک بیگ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Unknown نے لکھا ہے کہ

یعنی اب دھنیا پودینا کچن میں ہی اگالیں، بہت خوب

محمد اسلم فہیم نے لکھا ہے کہ

ملک صاحب آپ نے تو ماحول کو گل وگلزار کر دیا :)

Naeem Malik نے لکھا ہے کہ

شہری آبادی کے لئے یہ بیگ بہت مفید ثابت ہونگے۔ ملک صاحب آپ سے فیس بک پر بھی گزارش کی ہے اور یہاں بھی یاد دہانی کرانا چاہوں گا۔ نئی سبزیاں اگانے کا موسم شروع ہو رہا ہے، براہ کرم کچھ اس بارے تحریر فرمائیں۔

naeemswat نے لکھا ہے کہ

بہت خوب۔ یہ آئیڈیا تو ذہن میں ہی نہیں تھا۔ میرے پاس بہت سارے ایسے پلاسٹک بیگز پڑے ہیں جن میں پودے اُگا سکتیں ہیں۔ میں انشاء اللہ ضرور ٹرائی کروں گا۔

گمنام نے لکھا ہے کہ

Thanks Mustafa Malik Sab U r doing a good Job ... keep it up

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔