آپ نے اکثر گھروں کے باغیچوں یا ان ڈور پلانٹس میں بنی چھوٹی چھوٹی آبشاریں یا فوارے دیکھے ہوں ، بعض اوقات ان خوبصور ب روشنیاں بھی لگی ہوتی ہیں ،یہ
آبشاریں یا فوارے ماحول میں خوبصورتی پیدا کرتے ہیں اور گھر میں آنے والے مہمانوں پر آپ کے جمالیاتی ذوق کا خوبصورت تاثر بھی چھوڑتے ہیں،اگر آپ چاہیں تو تھوڑی سے محنت سے اپنے باغیچہ یا ان ڈور پلانٹس کے درمیان اسے بنا کر اپنے گھر کی خوبصورتی ہیں اضافہ کر سکتے ہیں ۔آج میں آپ کو آسانی سے انہیں بنانے اور سجانے کا طریقہ بتانے جا رہا ہوں جس کے زریعے آپ انہیں اپنے گھر پر تیار کر سکتے ہیں اور پھر جب کوئی چیز خود آپ کے ہاتھوں کی تیار کردہ ہو گی تو تو آپ گھر میں آنے والے مہمانوں کو فخر سے اپنی کارکرگی دکھا بھی
سکیں گے۔آپ اس ویڈیو کو اگر ایک بار دیکھ لیں گے تو آپ کو محسوس ہو گا کہ یہ کوئی بہت مشکل کام نہیں بلکہ تھوڑی سے محنت ہے۔آپ کو بازار سے ایک چھوٹا سا آلہ خریدنا پڑے گا ،جو پمپ کا کام دیتا ہے،چائنہ کی بنی پمپ نما یہ ڈیوائس تین چار سو روپے میں مل جاتی ہے،آج کل روم کولرز میں بھی اسے استعمال کیا جارہا ہے اس کا کام یہ ہے کہ یہ پانی کو ری سائیکل کرتی رہتی ہے،نیچے جمع پانی اوپر پہنچادیتی ہے جو گھوم کر پھر واپس وہیں آجاتا ہے اس طرح پانی گھومتا رہتا ہے۔بس یہ ڈیوائس ہی اس کا اصل پرزہ ہے باقی ڈیزائن آپ اپنی مرضی اور اپنے ذوق کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں،اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آپ کو اس کی کارکرگی کا اندازہ ہو جائے گا اور پھر اسی ڈیزائن یا اپنی مرضی اور سہولت کے ڈیزائن میں آپ اپنی آبشار یا فوارہ تیار کر سکتے ہیں،مختلف ڈیزائنز کی تصاویر بھی شیئر کر رہا ہوں جن کو دیکھ کر آپ اپنی مرضی کا ڈیزائن تیار کر سکتے ہیں پھر روشنیوں کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے اور انہیں اردگرد دیگر مصنوعی اشیاء اور گملے رکھ کر مزید خوبصورت بھی بنایا جا سکتا ہے۔آپ کی طرف سے فیڈبیک کا بھی منتظر رہوں گا،
آپ ان تصاویر میں نمونہ کے لئے بنے چند ڈیزائن دیکھ سکتے ہیں
نوٹ:گھریلو باغبانی کے قارئین مزید معلومات کے لئے بلاگ کے فیس بک پیچ کو بھی جوائن کریں
5 تبصرے:
بہت خوبصورت اور ایسا چھوٹے فوارے انڈور بھی بنائے جا سکتے ہیں جس سے منظر بھی ملے گا اور خوبصورت مدھ بھری جادوئی آواز بھی
MUSTAFA MALIK IS G-8 MAN AND BEAUTIFUL PERSONALITIES ..HE IS BEST WRITER .. I M FAN OF MUSTAFA MALIK.....JEO MALIK SAHIB ALLAH AAP KO KHUSH RAKHEY...SEND US INPAGE FILE OF UR EVERY ARTICLE WE WILL PUBLISH IT ..WE WILL FIX COLORED CORNER IN NEWS AND VIEWS MUSTAFA NAAMA.......OR U SUGGEST ANY NAME......AAP K ARTICLE ZINDIA REHANY KA HOOSAL DETAY HAIN......U R OUR GREAT LEADER
ڈاکٹر صاحب محترم ، یہ سب آپ کی محبتوں اور دعاؤں کا نتیجہ ہے ، آپ کی حوصلہ افزائی میرے لئے آکسیجن کا کام کرتی ہے، اللہ پاک آپ کو اپنے حفظ و مان میں رکھے
کیا آپ سے براہ راست استفادہ کیا جا سکتا ہے؟ آپ اگر میرے فیس بُک پر اکاؤنٹ میں میسج کر دیں تو شاید میرا بھلا ہو جائے
اور یہ چائنا کی ڈیوائس کس دکان سے دستیاب ہو جائے گی
محترم ظفر اقبال صاحب ، میں نے تلاش کیا ،آپ کا فیس بک اکاؤنٹ سرچ نہیں ہوا ، براہ کرم آپ مجھے mediamustafa@facebook.com پر جوائن کر سکتے ہیں ، مجھے خوشی ہوگی میں اگر آپ کے کام آ سکوں
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔