پیر، 22 ستمبر، 2014

آیئے گل کلغہ سے اپنے گھر کو سجائیں

گل کلغہ کو موسم سرما کی آمد سے قبل موسمی پھول کے طور پر باغات اور گھریلو باغیچوں میں لگایا جاتا ہے اسے انگریزی میںCelosia یا Cockc'somb بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی پنیری اگست سے ستمبر کے دوران منتقل کی جاتی ہے ۔اس لئے جلدی کیجئے اور اس کی پنیری لگا لیجئے۔اس پر مرغ کی کلغی کی طرح کے زرد، نارنجی اور گلابی رنگ کے نرم و ملائم اور مخمل جیسے خوبصورت پھول آتے ہیں جو موسم خزاں کے اختتام تک اپنا جوبن دکھاتے رہتے ہیں۔ گل کلغہ ایک سدا بہار پودا ہے لیکن اسے ہمیشہ موسمی پھول کے طور پر ہی لگایا جاتا ہے۔ یہ ایک سخت جان اور نہایت تیزی سے بڑھنے اور پھلنے پھولنے والا پودا ہے۔ اس کے پودوں کو عام طور پر کیاریوں میں لگایا جاتا ہے، لیکن گھریلو پودے کے طور پر گملوں میں لگا یا جا سکتا ہے ۔                          گل کلغہ کی پنیری کو کیاریوں اور گملوں وغیرہ میں منتقل کرنے کے بعد اچھی طرح مناسب اور درمیانی مقدار میں پانی لگاتے رہنا چاہئے تاہم پھول آجانے کے بعد پانی کی فراہمی نسبتاً کم کردیں۔ دیگر پودوں کی طرح گل کلغہ کے پھولدار پودوں کیلئے بہت زیادہ یا بہت کم پانی کی مقدار
نقصان دہ ہے۔ ٹھنڈی جگہ پر گھر وغیرہ کے اندر رکھے ہوئے پودے باہر رکھے گئے پودوں کی نسبت نہ صرف بہتر چلتے ہیں بلکہ اکثر ان کے پھولوں کے رنگ بھی شوخ ہوتے ہیں۔ گل کلغہ کے پودوں کے لئے ہوا میں نمی کی مقدار درمیانی ہونی چاہئے، جبکہ ان پودوں کو روشنی کی وافر مقدار بھی درکار ہوتی ہے۔ اکثر اوقات گل کلغہ پرپھپھوندی کا حملہ ہوتا ہے ایسی صورت میں کوئی اچھا پھپھوندی کش زہر چھڑکا جا سکتا ہے۔ پھولوں کا موسم گزر جانے کے بعد گل کلغہ کے تمام پودوں کو تلف کردیا جاتا ہے۔

نوٹ:گھریلو باغبانی کے قارئین مزید معلومات کے لئے بلاگ کے فیس بک پیچ کو بھی جوائن کریں


3 تبصرے:

Shahbaz Naeem نے لکھا ہے کہ

مصطفی ملک صاحب آپ کا بلاگ بہت اچھا اور نئ نسل کو گھریلو باغبانی کی جانب راغب کرنے کا معاون ثابت ہورہا ہے ۔ میری خواہش ہے کہ آپ اس طرح کی معلومات شئیر کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں اور ہو سکے تو بیرونی دنیا میں استعمال ہونے والی نئی ٹیکنالوجی "Aquaponics System" پر بھی کچھ اپنے بلاگ میں اردو میں لکھیں کہ جس کے زریعے ہم پودوں اور مچھلیوں کی ایک ساتھ ہی بڑھوتری کر سکتے ہیں اور وہ بھی انتہائی چھوٹی جگہ پر (اس حوالئے سے آپ کو انٹرنیٹ سے مذید معلومات مل سکتی ہے) ۔

Tariq Anwar نے لکھا ہے کہ

اسلام علیکم۔ کچھ زکر پھولوں والی مستقل بیلوں کے بارے میں بھی کیجئیے۔ شکریہ

harfe arzoo نے لکھا ہے کہ

آج ہی لے کے آتے ہیں انشاءاللہ

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔