انتہائی آسانی سے گملوں میں لگائے جانے اس پودے کا عام فہم نام" منی پلانٹ" ہے ، منی پلانٹ بڑا ہی خوبصورت پودا ہے
جتنا یہ
خوبصورت ہے ، اسے اگانا اتنا ہی آسان ہے ،
ہمارے ہاں روائت ہے جس گھر میں منی پلانٹ ہوتا ہے وہاں بڑی
خوشحالی آ جاتی ہے بحرحال یہ روائت ہی ہے، ان ڈور پودوں میں سب سے زیادہ مقبول
پودا ہے بس آپ ایک دفعہ کسی دوست سے یا نرسری سے اس لے لیں،نرسری سے ممکن ہے پچاس
روپے میں مل جائے بس پھر اس سے جتنے چاہو تیار کرلو بس اس کی تقریباً چھ انچ کی
شاخ کو سیون اپ کی بوتل میں پانی ڈال کر لگا دو ،اس کا دو انچ حصہ پانی میں اور
باقی باہر ہو،
ایک ہفتہ میں آپ کو اس کی سفید رنگ کی جڑیں نظر آنا شروع ہو جائیں
گی
بس نکال کر کسی چھوٹے گملے میں لگا لیں،
ذرا بڑا ہوجائے تو بڑے گملہ میں شفٹ کر
دیں، لٹکانے والی ٹوکریوں میں بھی بہت خوبصور ت لگتا ہے،پانی کی بوتلوں میں بھی سب
سے زیادہ اسی کو ہی لگایا جاتا ہے اور اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے
کہ عام پودوں کی نسبت رات کو یہ زیادہ آکسیجن خارج کرتا ہے اس طرح یہ ہمارے گھر کو آلودگی سے پاک کرنے میں
اہم کردار ادا کرتا ہے
نوٹ:گھریلو باغبانی بلاگ کے قارئین مزیدمعلومات کے لئے بلاگ کے فیس بک پیج کو جوائن کریں
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔