ہفتہ، 1 جون، 2019

آئیے منی پلانٹ اگائیں ، کٹنگ سے پودے تک آسان مراحل

Image result for money plant
انتہائی آسانی سے گملوں میں لگائے جانے اس پودے کا عام فہم نام" منی پلانٹ" ہے ، منی پلانٹ بڑا ہی خوبصورت پودا ہے
جتنا یہ خوبصورت ہے ، اسے اگانا اتنا ہی آسان ہے ،
ہمارے ہاں روائت ہے جس گھر میں منی پلانٹ ہوتا ہے وہاں بڑی خوشحالی آ جاتی ہے بحرحال یہ روائت ہی ہے، ان ڈور پودوں میں سب سے زیادہ مقبول پودا ہے بس آپ ایک دفعہ کسی دوست سے یا نرسری سے اس لے لیں،نرسری سے ممکن ہے پچاس روپے میں مل جائے بس پھر اس سے جتنے چاہو تیار کرلو بس اس کی تقریباً چھ انچ کی شاخ کو سیون اپ کی بوتل میں پانی ڈال کر لگا دو ،اس کا دو انچ حصہ پانی میں اور باقی باہر ہو، 
ایک ہفتہ میں آپ کو اس کی سفید رنگ کی جڑیں نظر آنا شروع ہو جائیں گی
 بس نکال کر کسی چھوٹے گملے میں لگا لیں،
ذرا بڑا ہوجائے تو بڑے گملہ میں شفٹ کر دیں، لٹکانے والی ٹوکریوں میں بھی بہت خوبصور ت لگتا ہے،پانی کی بوتلوں میں بھی سب سے زیادہ اسی کو ہی لگایا جاتا ہے اور اس کا سب سے بڑا فائدہ   یہ ہے کہ عام پودوں کی نسبت رات کو یہ زیادہ آکسیجن خارج کرتا ہے  اس طرح یہ ہمارے گھر کو آلودگی سے پاک کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے
نوٹ:گھریلو باغبانی بلاگ کے قارئین مزیدمعلومات کے لئے بلاگ کے فیس بک پیج کو جوائن کریں

منگل، 31 اکتوبر، 2017

کنیر , پنجابی باغوں کا حسن

لمبے گہرے سبز پتوں اور ٹہنیوں کے سروں پر سفید گلابی سرخ خوشنما پھولوں کے مالک سدا بہار اس پودے کا نام کنیرہے، پنجاب کا کوئی باغ یا پارک اس کے بنا ادھورا ہے ،اس کااصل وطن موریطانیہ،مراکو،پرتگال ہے جہاں سے یہ بحیرہ روم کے علاقے سے ہوتا ہوا امریکہ کے مشرقی ساحل، ایشیا اور جنوبی چین تک کو اپنا گھر بنا چکا ہے۔کیلیفورنیا کے ہائی ویز اور سڑکوں کے کنارے یہ پودے اپنی سخت جانی کی وجہ سے لگائے گئے ہیں جن کی اندازاً تعداد 25ملین سے زیادہ ہے یہ کم پانی اور تیز دھوپ میں بھی ساری گرمیاں پھول دیتے ہیں۔

پیر، 15 دسمبر، 2014

آیئے کچن گارڈننگ شروع تو کریں !


اکثر احباب پوچھتے ہیں کہ ہم بھی کچن گارڈننگ شروع کرنا چاہتے ہیں مگر سمجھ ہی نہیں آتی کیا کریں ، کچھ دوست تو کہیں نہ کہیں سے مٹی گملے اکٹھے کرتے ہیں اور کام شروع کر دیتے ہیں مگر کچھ اگتا ہی نہیں ، دلبرداشتہ ہوکر چھوڑ دیتے ہیں ،ایک بہن نے شکوہ کیا آپ صرف لکھ سکتے ہیں ، کبھی کچھ اگایا بھی ہے کہ نہیں ؟ خوشی ہوتی ہے کہ الحمد اللہ میرے چھوٹے سے کام کی وجہ سے پاکستان کے عام لوگوں میں کچن گارڈننگ کا شعور پیدا ہورہا ہے ،میں خود ابتدا میں ایسے ہی حالات کا شکار رہا ہوں ،سو اپنے تجربات کی روشنی میں کچھ مفید مشورے دینا چاہتا ہوں کہ آپ کچن گارڈننگ شروع تو کریں۔ویسے میں خود ابھی تک محترم طارق تنویر کے مشوروں کا محتاج ہوں ،انہوں نے قدم قدم پر راہنمائی فرمائی جس کی وجہ سے یہ سب کچھ لکھنے کا حوصلہ ہو سکا۔

ہفتہ، 6 دسمبر، 2014

قادر بخش فارمز ، جہان رنگ و بو

فیصل آباد شہر سے شیخوپورہ روڈ پر جاتے ہوئے گٹ والا پولیس پوسٹ کراس کرتے ہوئے آدھ کلومیٹر مزید آگے جائیں تو آپ کو بائیں طرف ایک قادر بخش فارمز کا بورڈ لگا ہوا نظر آتا ہے، مین روڈ سے نظر آنے والے اس بورڈ کی سمت چلیں تو چند گز کے فاصلہ پر آپ کو ایک نئی دنیا آباد نظر آئے گی۔معروف کچن گارڈن ایکسپرٹ،باغبان اور  لینڈ سکیپنگ کے ماہر طارق تنویر نے یہاں ایک علیحدہ ہی دنیا بسا رکھی ہے،دنیا کے جہاں کے انتہائی قیمتی اور نایاب پودے اور ایسا پر سکون اور رومانٹک ماحول جو انسان کو اپنے ہی سحر میں گرفتار کرلیتا ہے اور سونے پر سہاگہ طارق تنویر اور ان کے والد محترم جناب چوہدری محمد اسلم کی آنے والوں کے ساتھ محبت اور تواضع ،طارق تنویر سے میرا تعارف فیس بک پر بنے پودوں اور 

پیر، 22 ستمبر، 2014

آیئے گل کلغہ سے اپنے گھر کو سجائیں

گل کلغہ کو موسم سرما کی آمد سے قبل موسمی پھول کے طور پر باغات اور گھریلو باغیچوں میں لگایا جاتا ہے اسے انگریزی میںCelosia یا Cockc'somb بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی پنیری اگست سے ستمبر کے دوران منتقل کی جاتی ہے ۔اس لئے جلدی کیجئے اور اس کی پنیری لگا لیجئے۔اس پر مرغ کی کلغی کی طرح کے زرد، نارنجی اور گلابی رنگ کے نرم و ملائم اور مخمل جیسے خوبصورت پھول آتے ہیں جو موسم خزاں کے اختتام تک اپنا جوبن دکھاتے رہتے ہیں۔ گل کلغہ ایک سدا بہار پودا ہے لیکن اسے ہمیشہ موسمی پھول کے طور پر ہی لگایا جاتا ہے۔ یہ ایک سخت جان اور نہایت تیزی سے بڑھنے اور پھلنے پھولنے والا پودا ہے۔ اس کے پودوں کو عام طور پر کیاریوں میں لگایا جاتا ہے، لیکن گھریلو پودے کے طور پر گملوں میں لگا یا جا سکتا ہے ۔                          گل کلغہ کی پنیری کو کیاریوں اور گملوں وغیرہ میں منتقل کرنے کے بعد اچھی طرح مناسب اور درمیانی مقدار میں پانی لگاتے رہنا چاہئے تاہم پھول آجانے کے بعد پانی کی فراہمی نسبتاً کم کردیں۔ دیگر پودوں کی طرح گل کلغہ کے پھولدار پودوں کیلئے بہت زیادہ یا بہت کم پانی کی مقدار

اتوار، 21 ستمبر، 2014

کچن گارڈننگ ، موسم سرما کی سبزیوں کی کاشت

ستمبر اکتوبر کے مہینے موسم سرماکی سبزیوں کی کاشت کے مہینے ہیں بلکہ اکثر جگہوں پر پنیریوں کی کاشت شروع ہو چکی ہے،کچن گارڈننگ کے لئے ابھی بھی آپ اپنے گھر میں موسم سرما کی سبزیوں کی کاشت کر سکتے ہیں۔پنجاب کی حکومت نے کچن گارڈننگ کے فروغ کے لئے کافی کام کیا ہے ، گرمیوں اور سردیوں کی سبزیوں کی کاشت کے لئے بیجوں کا پیکٹ زراعت کے دفاتر سے صرف پچاس روپے میں مل رہا ہے بلکہ گزشتہ برس اسے سکولوں میں مفت بھی تقسیم کروایا گیا

ہفتہ، 20 ستمبر، 2014

پنجاب میں کچن گارڈننگ کے تحت موسم سرما کی سبزیات کی کاشت کے لئے بیجوں کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے

نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں کچن گارڈننگ کے تحت موسم سرما کی سبزیات کی کاشت کے لئے بیجوں کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ گھروں میں سبزیوں کی کاشت کو فروغ دینے کے لئے موسم سرما کی آٹھ سبزیات جن میں گاجر، مولی، شلجم، پالک، دھنیا، سلاد، میتھی اور سرسوں کے بیج ایک ہی پیکٹ میں دستیاب ہوں گے اور پیکٹ کی قیمت صرف50 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ بیج 5 مرلہ جگہ پر کاشت کرنے کے لیے کافی ہے۔ یہ پیکٹ پنجاب بھر میں محکمہ زراعت کے دفاتر سے دستیاب ہیں ۔موسم سرما کی سبزیات کی کاشت یکم ستمبر سے31 اکتوبر تک کی جا سکتی ہے۔