بدھ، 18 ستمبر، 2013

آئیے آج نئے پودے لگائیں


بلاگ کی پسندیدگی کا بے حد شکریہ،دوستوں نے میری توقعات سے زیادہ رسپانس دیا ہے ،صرف ایک ہفتہ میں ایک ہزار سے زیادہ لوگوں نے بلاگ کا وزٹ کیا ہے جو میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں،آپ احباب کا تعاون رہا تو ہم انشا ء اللہ پاکستان کو اس کے پرچم کی طرح سرسبز اور اس کے نام کی طرح پاک یعنی آلودگی سے پاک وطن بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے،ہماری معمولی سی محنت ہمارے گھروں کو خوبصورت اور آلودگی سے پاک بنا سکتی ہے۔

امید ہے منی پلانٹ آپ نے گملوں میں لگا لیا ہو گا،آج میں آپ کو مزیدتین پودوں کو تعارف کرواؤں گا،میری کوشش ہے کہ انتہائی سستے پودوں کا تعارف کرواؤں تاکہ ایک تو ہر کوئی شوق پورا کر سکے دوسرے اگر خدانخوستہ کوئی پودا ضائع بھی ہوتا ہے تو کسی کو یہ ملال نہ ہو کہ ہزاروں روپے ضائع ہو گئے۔

آج کے پہلے پودے کا نام ہے سدا بہار

اس کو انگریزی میں(Vinca) کہتے ہیں۔انتہائی سخت جان پودا ہے اور آسانی سے ہر جگہ دستیاب ہے،اس کے سفید،گلابی،کاسنی اور ڈبل شیڈ پھول سارا سال آپ کے گھر کی زینت بنیں رہتے ہیں،یہ پودا اگرا
یک دفعہ کسی جگہ لگ جائے پھر ختم نہیں ہوتا، اس کے بیج خودبخود نیچے گر کے نئے پودے بنا دیتے ہیں،جنہیں آسانی سے دوسری جگہ لگایا جا سکتا ہے، گملوں اور کیاریوں میں یا جہاں آپ چاہیں اس اگا سکتے ہیں،آپ ایک پودا کسی نرسری سے خرید لیں جو بیس تیس روپے میں مل جائے گا اگر آپ کے پاس کوئی کیاری ہے تو بہت جلد اس سے درجنوں پودے بن جائیں گے،یوں آپ کا گھر گل و گلزار بن جائے گا۔
آج کا دوسرا پودا ہے ایلو ویرا
جی ہاں آپ روزانہ ٹی وی پر صابن، بیوٹی کریموں اور مختلف اشتہارات میں اس کا نام سن چکے ہیں اس لئے اس کے دیسی نام کی بجائے انگریزی نام
زیادہ مقبول ہو چکا ہے ،پنجابی میں اس کو ار گندل یا گھی کوار بھی کہتے ہیں۔دنیا میں جتنے انسان دوست اور سب سے زیادہ آلودگی ختم کرنے والے پودے ہیں اس کا نام سر فہرست ہے، پھر یہ پودا ہی نہیں پورا ڈاکٹر ہے۔ہر مرض کا علاج اس کے اندر ہے، کسی اور تحریر میں اس کے طبی اور غذائی فوائد پر روشنی ڈالوں گا، کاسمیٹک کی دنیا میں سب سے زیادہ اس کا استعمال ہے اور بالوں کے لئے جتنے شمپو ہیں ان کا مرکزی جزو ہے اس کے باوجود آپ کو شائد ہی اس سے سستا پودا کہیں میسر آ سکے، بس ایک لگا لیں جلد اس کے ارد گرد نئے پودے نکلتے رہیں گے اور آپ ان کو نئی جگہ لگاتے رہیں یا دوستوں کو تقسیم کرتے رہیں۔گملہ میں لگا انتہائی خوبصور ت نظر آتا ہے اور سال میں ایک دفعہ کبھی کبھار خوبصورت پھول بھی اس پر نکل آتا ہے۔

آج کا تیسرا پودا ہے، کونو کارپس(Conocarpus) 

آپ نے بڑے شہروں میں اکثر سڑکوں کے کنارے یا درمیانی ڈیوائڈر پر لگا اسے دیکھا ہو گا، ہمارے ہاں لوگوں نے اسے ڈی سی او پلانٹ کا نام دے دیا ہے کیونکہ فیصل آباد کے سابق ڈی سی او نسیم صادق نے اس کو شہر میں متعارف کروایا اور اب ہر طرف یہ اپنی بہار دکھا رہا ہے۔انتہائی سخت جان پودا ہے گرمی سردی کم پانی سخت زمین اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی اور دوسرا وہی میرا فارمولہ کہ انتہائی سستا ، ایک فٹ کا گملہ میں لگا پودا آپ کو پچاس سے بھی کم میں مل جائے گا اور پھر سب سے بڑی اس کی خوبی یہ ہے کہ اس کی بڑھوتی کی رفتار بہت زیادہ ہے، بس کانٹ چھانٹ کرتے جائیں یہ خوبصورت ہوتا جاتا ہے اور جس طرح چاہیں اس کی کانٹ چھانٹ کرتے رہیں ، سارا سال سبز رہتا ہے، چار پانچ گملوں میں بھی ہو تو سارا گھر سر سبز لگے گا۔
امید ہے آپ کو آج کی تحریر پسند آئے گی اور آپ اپنے گھر میں ان پودوں کا اضافہ بھی کریں گے ، اگلی تحریر انشا ء اللہ کچن گارڈننگ پر ہو گی کیونکہ سردیوں کی سبزیوں کی کاشت کا وقت قریب ہے ہم انشا ء اللہ گملوں ، کیاریوں اور کاٹھ کباڑ میں بھی کچھ سبزیاں اگا کر اپنے ذوق کی تسکین اور گھریلو بجٹ میں کمی کر سکتے ہیں ۔آپ کی فیڈ بیک کا انتظار رہے گا۔

13 تبصرے:

افتخار راجہ نے لکھا ہے کہ

اللہ مبارک کرے جی. گھریلو باغبانی میرا پرانا مشغلہ تھا جب پاکستان مین تھا تو.

بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے ایک مفید کام کا بیڑا اٹھایا

naeemswat نے لکھا ہے کہ

مصطفٰی جی! پہلے دونوں پودے میرے پاس ہیں اور یہ تیسرا ڈی سی او پلانٹ انشاء اللہ اس دفعہ میں گھر جا کر لگواؤں گا یایہاں پشاور سے ساتھ لے جاؤں گا۔ مجھے ایسے سستے پودے کی تلاش تھی جو سخت جان بھی ہو اور آسانی سے دستیاب بھی ہو۔ میں نے کچھ اور جگہوں پر بھی لگوانا ہے۔ اور نئے پودوں کے بارے میں معلومات کا انتظار رہے گااور اگر گھروں میں گملوں میں سٹرابیری اُگانے کا طریقہ بتا دیں تو مہربانی ہوگی۔

rdugardening.blogspot.com نے لکھا ہے کہ

افتخار راجہ صاحب بہت خوشی ہوئی باغبانی آپ کا بھی شوق رہا ہے بس اب دوبارہ شروع کردیں ،پسندیدگی کا شکریہ

rdugardening.blogspot.com نے لکھا ہے کہ

نعیم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت شکریہ ، پسندیدگی کا ، یہ کونو کارپس بہت سستا اور سخت جان پودا ہے ،اس کی باڑ بہت اچھی بن جاتی ہے ،اس کی مزید تصاویر شیئر کروں کا فیس بک پیج پر ۔ آپ نے گملوں میں اسٹرابیری لگانے کا پوچھا ہے میں نے ایک دفعہ تجربہ کیا تھا اپنے گھر اور 8 انچ کے گملہ میں بھی پھل آ گیا تھا ، کوئی مشکل نہٰیں بس سیزن آ جائے تو اس پر بھی ضرور ڈسکس کریں گے انشا ء اللہ ، اگلی تحریر بھائی طارق تنویر کے حکم پر پر کچن گارڈننگ پر ہو گی انشا ء اللہ

گمنام نے لکھا ہے کہ

Great effort to revive Urdu language ...........

rdugardening.blogspot.com نے لکھا ہے کہ

شکریہ آپ کی حوصلہ افزائی کا

تبسم نیاز نے لکھا ہے کہ

بھاہی جان آپ نے ایک صدقہ جاریہ کا کام شورع کیا ھے

MAniFani نے لکھا ہے کہ

انکل جی بہت اچھے۔

باغبانی ہمیں بھی بہت پسند ہے، اگر کوئی پودے لگا رہا ہو، پانی دے رہا ہو، گوڈی شوڈی کر رہا ہو، تو ہم اسے گھنٹوں بیٹھے غور سے دیکھ سکتے ہیں :ڈ

rdugardening.blogspot.com نے لکھا ہے کہ

شکریہ تبسم بھائی اور مانی
واقعی درخت لگانا سنت نبوی اور صدقہ جاریہ ہے ، بس آپ بھی ضرور اپنے گھر میں پودے لگائیں

haji نے لکھا ہے کہ

Very nice & Good Work ........... carry on ........ wish u good look Mustafa Sahib

Clickonly blogger نے لکھا ہے کہ

Very informative.....Thank you for providing such information.....Allah bless you

rdugardening.blogspot.com نے لکھا ہے کہ

Clickonly blogger
آپ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ

Unknown نے لکھا ہے کہ

Great work..Jazak Allah Khairr

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔