اتوار، 3 نومبر، 2013

گھر کی فضا کو آلودگی سے پاک رکھنے والے چند پودے(2)

اس سلسلہ کی پہلی تحریر کا آپ مطالعہ کر چکے ہیں ۔ میں ان احباب کا بھی مشکور ہوں جو اس سلسلہ میں میری راہنمائی فرماتے ہیں اور وہ احباب بھی  جو ان تحریروں کو پسند کرتے ہیں اور اس کی وجہ سے ان کی پودوں کے بارے میں دلچسپی اور شوق میں  اضافہ ہو رہا ہے بلکہ چند احباب نے تو  باقاعدہ  باغبانی شروع کر دی ہے اور کچھ دوستوں نے اس موضوع پر لکھنا بھی شروع کر دیا ہے جو ایک مثبت  پیش رفت ہے۔ یہ وہ عام سے پودے ہیں جو ہمیں آسانی سے  مل جاتے ہیں مگر ان پر تحقیق کرنے والوں نے ان کی ایسی بے شمار خوبیاں ثابت کی ہیں کہ  قدرت کی اس عظیم صناعی پر عقل دنگ  رہ جاتی ہے۔ خاص طور پر یہ پودے گھریلو فضا کو آلودگی سے پاک رکھنے میں  خصوصی کر دار ادا کرتے ہیں۔آج میں ان مزید پودوں کا آپ سے تعارف کروا ہوں جنہیں آپ اپنے گھر میں گملوں اور کیاریوں میں لگا کر  اپنے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کےساتھ ساتھ اپنے گھر کی فضا کو بھی صاف رکھ سکتے ہیں


Palms پالم ۔

آپ نرسری جائیں تو آپ کو انواع اقسام کے پالم مل جائیں گے ، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ گھر کی فضا کو  آلودگی سے پاک رکھنے میں ان سب کا کردار ایک جیسا ہے۔ یہ انتہائی خوبصور پودے ہیں جو زیادہ تر گملوں میں اگائے جا سکتے ہیں اور کوئی خاص مہنگے بھی نہیں ہوتے







 Gerbraجربرا  ڈیزی ۔ 

یہ ایک انتہائی خوبصورت پھول  ہے جو بہت سے رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ سدا بہار پودا ہے اور سارا سال اپنی بہار دیکھاتا ہے، مجھے عام دفاتر  اور گھروں میں کبھی زیادہ نظر نہیں آیا حالانکہ نہ تو زیادہ مہنگا اور اور نہ ہی نایا ب  ہے ۔ میں نے جہاں بھی آلودگی سے فضا کو پاک رکھنے والے پودوں پر تحقیق کا مطالعہ کیا اس کا نام ہمیشہ ٹاپ ٹین فہرست میں پایا ، یہ خوبصورت  آپ کے گھر کے حسن کو مزید دوبالا کعے گا اور اسے باآسانی گملوں اور کیاریوں میں لگایا جا سکتا ہے۔



Ferns فرن  ۔



گملوں اور لٹکانے والی ٹوکریوں میں لگانے والا بے حد خوبصورت پودا ہے اور اپنے گہرے سبز پتوں اور پھیلاؤ  کی وجہ سے  گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے، اس کی بھی بہت سی اقسام دستیاب ہیں۔







Ficus فائکس ۔

گملوں اور زمین میں یکساں طور پر لگایا جاتا ہے ، گہرے سبز اور پیلے شیڈز میں چمکیلے پتوں کی وجہ اس کو دوسرے پودوں سے  ممتاز حاصل ہے ۔ اس کی کٹنگ کر کے مالی حضرات اس کی بہت خوبصورت اشکال بھی بناتے ہیں ، ایک دفعہ کا لگایا پودا سالہا سال تک چلتاہے اور یہ بھی آلودگی سے فضا کو پاک رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتا ہے 





یہ پودے انہی ناموں سے نرسریوں سے دستیاب ہیں ،پریشان ہونے کی ضرورت نہیں 
انشاء اللہ   اگلی قسط میں مزید پودوں کا تعارف کروایا جائے گا

اس تحریر کی تیاری میں متعدد تحقیقاتی مقالہ جات اور مقامی زرعی ماہرین سے مدد لی گئی ہے

5 تبصرے:

Abdullah Umer نے لکھا ہے کہ

Nice effort ..............

Unknown نے لکھا ہے کہ

بہت ہی مفید

گمنام نے لکھا ہے کہ

good work janaaab

Unknown نے لکھا ہے کہ

thanks alot....inshaAllah i will share my planting in bottles in hostel room with three roomates even....

rdugardening.blogspot.com نے لکھا ہے کہ

شکریہ ، مدثر وسیم

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔