پیر، 3 مارچ، 2014

رنگ بہاراں ، آپ کے گھر میں

پاکستان میں بہار کے موسم کا احساس ہی دلفریب ہے،بہار کا نام ذہن میں آتے ہی رنگا رنگ اور خوبصورت پھلوں اور سبزے کا لازوال تصور آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے،اسلام آباد ، لاہور ،کراچی،فیصل آباد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں چشن بہاراں اور رنگ بہاراں کے نام سے پھولوں کی نمائشیں لگائی جاتی ہیں۔بڑے شہروں میں آج کل سڑکوں کے کناروں اور ڈیوائڈرز میں پھول اور پودے لگائے جارہے ہیں اس لئے وہاں تو سڑکوں پر آئی بہار نے عجب سماں باندھ رکھا ہے۔ سوکھی کھاس میں اگے عام سے پھول بھی اس اس انداز میں کھلے ہوئے ہیں کہ انسان قدرت کی اس حسین تخلیق کے رنگوں میں کھو جاتا ہے ۔چارسو پھیلے ہوئے ہر رنگ کے پھولوں دلکشی بکھیر رکھی ہے،یوں لگتا ہے قوس قزح کے ساتوں رنگ آسمان سے اتر کر زمیں پر آگئے ہیں ۔ایسے ہم اپنے گھروں کو اس بہار سے کیوں دور رکھیں، نرسریوں میں موسم بہار کے پھولوں کے تیار گملے فروخت ہورہے ہیں،بس تھوڑی سی محنت اور معمولی رقم سے آپ اس بہار
کو اپنے گھر میں لا سکتے ہیں۔میں یہاں چند عام اور سستے پودوں کے نام اور تصویریں آپ کو دے رہا ہوں تاکہ آپ بھی ان کو اپنے گھروں میں لا کر اپنے اہل خانہ کو اس بہار سے لطف اندوز کروائیں، اس کے دو فائدے بھی ہوں گے ،پھولوں کا سیزن ختم ہونے کے بعد گملے آ پ کے پاس محفوظ ہو جائیں گے جوآئندہ آپ کے لئے پودے لگانے کے کام آئیں گے۔ یہ تمام پودے تقریباً مئی کے پہلے ہفتہ تک اپنی بہار دکھاتے رہتے ہیں۔
پٹونیا: یہ ایک سستا سا پودا ہے جو ممکن ہے آپ کو گملہ سمیت پچیس سے پچاس روپے میں مل جائے، دنیا کا ہر رنگ اس ننھے سے پودے میں موجود ہے ، گھر لائیں اور دھوپ میں رکھیں، کوئی خاص نگہداشت کی ضرورت نہیں، مناسب پانی دیتے رہیں اور روزانہ کھلنے والے رنگ برنگے پھولوں سے اپنی آنکھیں خیرہ کیجئے ۔
وروینا: رنگ برنگے خوبصورت پھول آپ کے گھر کی دلکشی میں اضافہ کریں گے،اسی قیمت میں مل جائے گا ۔
فلاکس:چھوٹے چھوٹے خوبصورت پھول اپنی دلکشی اور خوبصورتی کی وجہ سے آپ کا دل موہ لیں گے۔
نٹریشیم:سبز گول پتے ،پیلے اور سرخ گول مٹول پھول جو لٹکانے والی ٹوکریوں میں اور بھی خوبصورت لگتے ہیں۔
گل اشرفی: اس کے دلکش رنگ اور خوبصورت پھولوں کی اپنی ہی انفرادیت ہے۔
  الیسم: اس کو مقامی زبان میں بجری بھی کہتے ہیں کیونکہ اس کے چھ سات انچ کے پودوں پر بہت ہی چھوٹے چھوٹے سفید پھول جب کئی گملوں یا کیاری میں ایک ساتھ لگے ہوتے ہیں تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے سفید بجری کا فرش لگا ہو۔

نوٹ:گھریلو باغبانی بلاگ کے قارئین مزیدمعلومات کے لئے بلاگ کے فیس بک پیج کو جوائن کریں


2 تبصرے:

محمد ریاض شاھد نے لکھا ہے کہ

ما شا اللہ ملک صاحب معلوماتی اور رواں تحریر

محمد اسلم فہیم نے لکھا ہے کہ

واہ ملک صاحب !
گل و گلزار خوبصورت معلومات کے ساتھ فیس بک پیج کو جائن کرنے کا"تڑکا" بھی :)

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔