بدھ، 2 اکتوبر، 2013

کچن گارڈننگ ، ایک صحت بخش مشغلہ

گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کا مشغلہ نہ صرف انسانی صحت کیلئے اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے بلکہ یہ انسان کے جسم اور دماغ کو توانا رکھنے میں بھی اہم کردار بھی ادا کر سکتا ہے۔ گھر کے باغیچے میں کاشت کی گئی سبزیاں سپرے، کیمیکل اور دیگر غلاظتوں سے پاک ہوتی ہیں ۔ دنیا بھر میں آج کل بازاری سبزیوں کی خرید سے بچنے اور اپنی صحت کو بہترین حالت میں رکھنے کیلئے کچن گارڈننگ  رواج پا رہا ہے۔گھر میں سبزیاں اگانے سے مہنگائی سے پریشان اور کم آمدنی والے افراد کو نہ صرف بہتر اور تازہ سبزیاں میسر آئیں گی بلکہ گھر کا بجٹ بنانے میں بھی آسانی ہوگی ۔
پاکستان میں سالانہ فی کس سبزیوں کا استعمال صرف 50 کلو گرام ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں ہر شخص سالانہ اوسطاً 105 کلوگرام سبزیاں استعمال کرتا ہے ،  طبی نقطہ نگاہ سے ہر شخص کیلئے سال میں کم از کم 73 سے 80 کلوگرام سبزیوں کااستعمال ضروری ہے ۔  چین میں تقریباً ہر شخص سال میں 311 سے 315 کلو گرام سبزیاں استعمال کرتا ہے جس کی وجہ سے چین میں شرح امراض نہ ہونے کے برابرہیں 
گھر یلو پیمانے پر سبز یوں کی کاشت سے ہم سبزیو ں میں نہ صرف خود کفیل ہو جائیں گے بلکہ روز مرہ کے اضا فے کا رجحان پکڑتا گھر یلو بجٹ سمٹنا شروع ہو جائیگا، جہاں سے گھریلو اخراجات میں کمی آئے گی ،وہاںمنڈیوں میں آنے والی غیر معیا ری اور زہریلی سپرے شدہ سبز یوں کے استعمال سے بچ کر ہم صحت کے بے شمار مسائل سے چھٹکا رہ حاصل کر لیں گے۔کم از کم  ایک  مرلہ کاپلاٹ رکھنے والے عوام اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،گھر کی کیا ریوں گملوں پرا نے بر تنوں پرانے ٹائیر ں میں بھی سبز یاں کاشت کی جا سکتی ہیں۔اگر گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کیلئے جگہ دستیاب نہ ہو تو ضرورت کیلئے گملوں، کھلے ڈبوں، پلاسٹک یا لکڑی کی ٹرے میں بھی سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں۔ گھریلو پیمانے پر چھوٹے پلاٹوں میں ایسی سبزیاں کاشت کی جائیں جوکافی دیر تک پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔ پالک، دھنیا، میتھی، گوبھی، ٹماٹر، شلجم، گاجر، مولی جیسی سبزیاں تین سے پانچ مرلہ کے پلاٹ میں باآسانی کاشت کی جاسکتی ہیں۔ ان سبزیوں کیلئے اگر نہری پانی دستیاب نہ ہو تو پینے کا گھریلو پانی بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 ستمبرموسم سرما کی سبزیاں کاشت کا مہینہ ہے، اس مہینہ میں مٹر ،پیاز،لہسن،پالک،میتھی،پھولگوبھی،آلو،مولی،ٹماٹر،دھنیا،پودینہ وغیرہ اگائی جا سکتی ہیں۔ اگر آپ کے گھر میں جگہ نہیں تو کم از کم گملوں میں  میتھی،سلاد،دھنیا، پودینہ،سبزمرچ،پالک،لہسن ضرور اگائے جا سکتے ہیں،چند سال پہلے تک سبزی فروش سبز مرچ،دھنیا،سلاد کے پتے اور سبز پیاز فری دے دیتے تھے جبکہ اب علیحدہ سے اس کے لئے کم از کم سو روپیہ خرچ ہو جاتا ہے ،اگر یہ سب آپ کو اپنے گھر میں فری ملے تو  آپ  معقول بچت کر سکتے ہیں۔
مزید معلومات کے لئے آپ  اس لنک سے یا طارق تنویر کے فیس بک پیچ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

7 تبصرے:

zmwa نے لکھا ہے کہ

Aoa, aap ki yea tehreer aaj ki is hosgruba mehngai main kam amadni wakon ka liay thaodi hawa ka jhonakay say kam nahin in tajaweez par amal kar ka mehngai ka bhoj kam kia ja sakta ha

naeemswat نے لکھا ہے کہ

بہت خوب. سب سے اہم.بات زہریلی ادویات کے استعمال کی روک تھام ہے. جہاں دنیا میں زہریلے ادویات و سپرے وغیرہ کو نباتات پر استعمال سے گریز کیا جا رہا ہے وہاں قدرتی کھاد اور ایسے طریقوں کو فروغ دیا جارہا ہے جس سے ماحول کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہ ہو.

naeemswat نے لکھا ہے کہ

بہت خوب. سب سے اہم.بات زہریلی ادویات کے استعمال کی روک تھام ہے. جہاں دنیا میں زہریلے ادویات و سپرے وغیرہ کو نباتات پر استعمال سے گریز کیا جا رہا ہے وہاں قدرتی کھاد اور ایسے طریقوں کو فروغ دیا جارہا ہے جس سے ماحول کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہ ہو.

فرحت کیانی نے لکھا ہے کہ

السلام علیکم
مجھے آپ کا بلاگ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ کیونکہ میں ان دنوں کچن گارڈن بنانے کا سوچ رہی ہوں۔ مسئلہ یہ ہوا کہ ہمارے پرانے گھر میں تو لان کے ساتھ ایک کافی بڑا ٹکڑا سبزیوں کے لئے مخصوص تھا جہاں ہر طرح کی موسمی سبزیاں اگائی جاتی تھیں۔ لیکن اب نئے گھر میں ایسا نہیں ہے تو میرے پاس ایک ہی آپشن ہے گملے یا کنٹینر۔ اسی لئے کچھ ریسرچ کر رہی تھی کہ یہاں آن پہنچی۔ بہت شکریہ آپ نے یہ بلاگ شروع کیا۔ امید ہے مجھے کافی رہنمائی ملے گی۔ ایک درخواست ہے کہ اگر فیس بک والے ربط کے ساتھ ساتھ کوئی اور بھی ربط دے سکیں تو فالو کرنا آسان ہو گا۔ کیونکہ مجھ سمیت بہت سے لوگ فیس بک پر نہیں ہیں۔

rdugardening.blogspot.com نے لکھا ہے کہ

شکریہ فرحت ، میں نے جو دوسرا لنک دیا ہے وہ پنجاب گورنمنٹ کی سائٹ ہے اور آسان اردو میں ہے اور یہاں کافی مفید معلومات ہیں آپ چیک کر سکتی ہیں ، میں یہ لنک دوبارہ یہاں پیسٹ کر رہا ہوں ،آپ چیک کریں ۔۔۔ بلاگ کی پسندیدگی کا شکریہ
http://www.zaraibaithak.com/articles/227

sannan نے لکھا ہے کہ

kia ap sabzion k beej bony k months ka chart upload kr skty hn plzzzzz

rdugardening.blogspot.com نے لکھا ہے کہ

sannan یہ جو اوپر میں نے لنک پوسٹ کیا ہے یہ سبزیوں کے کاشت کے مہینوں کا ہی چارٹ ہے اس میں

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔