آنکھوں کو یہ پھول اپنی تروتازگی اور خوبصورتی کی وجہ سے خیرہ کرتے ہیں، فیصل آباد میں سڑکوں کے کنارے ہزاروں کی تعداد لگے گیندے کے پھولوں نے جہاں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا ہے وہاں عام آدمی کا بھی ان پھولوں سے لگاؤ میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اب لوگوں میں اپنے گھروں میں بھی پودے اور پھول اگانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ موسم سرما کے آغاز میں ہی گیندے، گل کلغہ اور گل داؤدی اپنی بہار دکھانا شروع کردیتا ہے۔ یہ پودے چونکہ اب گملوں میں پھول دے رہے ہیں اس لئےآپ ان کے چند گملے خرید کر اپنے گھر کو قدرتی حسن سے مالامال کر سکتے ہیں،اب انہیں اگانے کا موسم نہیں رہا ، ساتھی بلاگر نعیم اللہ نے اپنے بلاگ پر گیندے اور گل داؤدی پر ایک جامع تحریر لکھی ہے ،اس سے بھی استفادہ کیا جا سکتاہے۔
اب موسم آگیا ہے کہ آپ گملوں یا کیاریوں میں موسم سرما کے پھول اگائیں جو اگلے ہفتہ ہی انشا ء اللہ آپ کے گھر کو قدرتی حسن سے مالا مال کر دیں گے اور اپنی دلکشی اور رعنائی سے آپ کے گھر کو دوسرے گھروں سے ممتاز بھی کریں گے اور آپ کی خوشیوں اور مسرتوں میں اضافہ بھی کریں گے۔
موسم سرما میں یوں تو بہت سے پھول اگائے جاتے ہیں جو مہنگے بھی ہوتے ہیں اور سستے بھی مگر میں یہاں آپ کو چند ایسے پھولوں سے متعارف کروا رہا ہوں جس سے آپ بہت سستے انداز سے اپنا شوق پورا کر سکتے ہیں اور پورے گھر کو پھولوں سے بھر سکتے ہیں ، موسم سرما میں چونکہ دھوپ مین حدت نہیں ہوتی اس لئے تھوڑی سے توجہ سے آپ مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں اور ان کو آپ گملوں میں لگا کر بیرونی دیواروں ، برآمدوں اور اگر کیاریاں موجود ہیں تو لان کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔
گل اشرفی(Calandula) بہت ہی خوبصور ت پھول ہے گملوں بڑی آسانی سے اگایا جا سکتا ہے۔ نرسریوں سے آ ج کل اس کی پنیری س دستیاب ہے،اگر تو گھر میں جگہ زیادہ ہے تو پنیری کی گملی لے آئیں اور کیاریوں اور گملوں میں لگا لیں ورنہ نرسری سے چند ایک چھوٹے گملوں میں لگے خرید لیں ،سارا سیزن پھول اپنی بہار دکھاتے رہیں گے۔
نیسٹریشیم(Nasturtium):اس بھی اسی طرح گملوں میں یا کیاریوں میں لگایا جاتا ہے اور یہ بھی مئی تک پھول دیتا رہتا ہے،اس کے بھی آپ چند گملے خرید سکتے ہیں
پٹونیا(Patunia): بہت ہی خوبصورت پھول ہے دنیا کا کوئی رنگ ایسا نہیں کو اس میں شامل نہ ہو،رنگ برنگے پھول آپ کو ہمیشہ ہشاش بشاش رکھیں گے۔اس بھی اسی طرح آپ گملوں میں یا کیاریوں میں لگا سکتے ہیں اور یہ بھی سارا سیزن پھول دیتا رہتا ہے،اس کے بھی آپ چند گملے خرید سکتے ہیں۔
السی: اکثر گھروں میں اس کا استعمال ہوتا ہے ۔آپ کسی پنساری کی دکان سے اس بیج پانچ دس روپے کے خرید لیں اور کیاروں یا گملوں میں بیج دیں ، سخت جان پودا ہے ۔آسانی سے اگ جائے گا اور سارا سیزن پھول کھلتے رہیں گے۔
14 تبصرے:
آپ کی تحریر سے گویا نیٹ پر بھی بہار آگئی۔ ان پودوں سے تعارف تو بہت پرانا تھا مگر نام نہیں آتے تھے۔ اب ان کے نام بھی سیکھ لئے ہیں۔ سوات میں پہلی مرتبہ میں نے یہ پودے نرسریوں اور جہانزیب کالج کے بوٹانیکل گارڈن سے لئے تھے اور موسم کے اختتام پر ان کے بیج سنبھال کے رکھ لئے۔ اگلے سال میں نے انہی بیجوں سے اپنی پنیری اُگائی اور کئی دوست عزیزوں کو بطور تحفہ بھی دیئے۔ نہ صرف میرے گھر میں یہ پھول بہار دکھاتے رہے بلکہ دوسروں کے گھروں میں بھی خوبصورتی اُتری۔ مصطفیٰ بھائی آپ کی اجازت سے میں یہاں کچھ اور بھی لکھنا چاہتا ہوں ان پھولوں کے بارے میں جو عام فہم باتیں ہیں:۔
نیسٹریشیم تھوڑا سابیل دار پودا ہے، اس کے گملے کو اگر کسی اُونچی جگہ یا ٹھوکری وغیرہ میں لٹکا کر لگایا جائے تو اس کی خوبصورت بیل گول گول پتوں اور گلاس نما پیلے نارنجی پھولوں کے ساتھ بہت خوشنما لگتی ہے۔ موسم کے اختتام پر اس کے بیجوں کو بہ آسانی سے اکٹھا کیا جاسکتا ہے۔
السی کا پودا چھوٹا ہوتا ہے مگر اس کی شاخیں عمودی طور پر اُونچائی میں جاتی ہیں، گملوں اور کیاریوں کی پچھلی طرف کے لئے نہایت موضوں پودا ہے۔ گہرے سبز رنگ کے پتوں میں گہرے شوخ سرخ رنگ کے چھوٹے چھوٹے پھول بہت خوبصورت لگتے ہیں۔
پٹونیا کا پودا چھوٹا ہوتا ہے اور بہ مثل پودینہ بڑھتا ہے یعنی اُنچائی میں نہیں جاتا بلکہ پھیلتا رہتا ہے۔ بہت سارے خوبصورت رنگوں کے امتزاج کے پھول لگتے ہیں۔ پٹونیا اور السی کے بیج بھی اکٹھے کئے جاسکتے ہیں چونکہ اس کے بیج بہت چھوٹے ہوتے ہیں اس لئے زرہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔
گل اشرفی شوخ نارنجی، پیلے اور انہی دو رنگوں کے باقی امتزاج کے ساتھ خوبصورت پھول ہے جو کہ سخت جان بھی ہے اور آسانی سے بھی اُگایا جاسکتا ہے۔ پودے کو بھرپور دھوپ کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کا بیج بھی آسانی سے اکٹھا کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ تھوڑے بڑے سائز میں نوکیلے گنگریالے قسم کے ہوتے ہیں۔
بیج ہمیشہ اُس وقت پودے سے لیا جائے جب وہ قدرتی طور پر خشک ہوجائے۔
مصطفیٰ بھائی میرے بلاگ کا حوالہ دینے کا بہت بہت شکریہ۔ یقین جانیئۓ آپ کی حوصلہ افزائی ہی کی وجہ سے میں نے یہ تحاریر پوسٹ کیں ہیں اور جب آپ کا کام دیکھتا ہوں تو اور بھی لکھنے کا دل کرتا ہے۔
شکریہ ،،،،،،،،،،،، نعیم بھائی
آپ نے تو پورا بلاگ لکھ مارا ۔۔۔۔۔۔۔۔ انشاء اللہ ہمارا یہ مشن جاری رہے گا
میں آپ کا بلاگ اکثر وزٹ کرتا ہوں، لیکن پتہ نہیں کیوں کمنٹ کے ذریعے حاضری لگوا کر نہیں جاتا۔
اگر ہوسکے تو نرسریوں کے اندرونی آپریشنل رازوں کے بارے ضرور لکھیں کیونکہ نرسریوں کے پودے اکثر گھر آ کر سوکھ جاتے ہیں۔
بہت خوب محترم، اپنا باغبانی کا شوق آپ کے بلاگ کو پڑھ کر ، دیکھ کر ہی پورا کر لیتے ہیں :)
اپ کا بلاگ بہار کی تازہ ہوا کے جھونکے جیسا ہے جس نے ہم "بلاگروں" کو خوشبو سے مالا مال کر رکھا ہے
شکریہ
ماشاء الله
بهت خوب
کیا بات ہے مصطفےٰ ملک صاحب، میں نےگھرمیں اتفاق سے السی کے بیج جو فریج میں پڑےہوے تھے، انکو دیکھا تو ان کی جڑِیں نکلی ہوی تھی میں نے انکو گھر میں پڑے گلے میں پھینک دیا اور کھچہ دن بعد وہ اگنا شروع ہوگئے۔آج آپکے بلاگ میں اسکا زکر دیکھا اور اسکا پھولوں سے بھرا پودا دیکھا تو بڑی خوشی ہوئی اس کے بارے یں پڑہ کر کہ، مفت میں پھولوں کا پودا مل گیا۔ ورنہ میںاسکو اہمیت دینے والا نہیں تھا۔ اب میں اس کا پروپر خیال رکھتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔
Akhlaq Khan Kakar
You are going a good job ..... May Allah bless U
Good work uncle g
نیلم ارشد۔۔۔۔۔
میں آپکا بلاگ با قاعدگی سے پڑ ھتی ہوں۔۔۔میں ایک صحافی ہوں اور باغبانی کے ان مفید معلومات پر مبنی ایک خصوصی رپورٹ بھی بنا رہی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ کافی معلوماتی ہو تا ہے۔۔۔
i read ur blog regularly... itx so informative... infact m making a special report on nursery and gardening.. m a jornalist... thanx fr your so rich infomative blogs...
السلام علیکم،
مجھے بھی تازہ تازہ پھول پودوں کا شوق چڑھا ہے اور اس پر کام بھی شروع کر دیا ہے، آپ کے بلاگ سے کافی رہنمائی ملتی ہے،
یونہی لکھتے رہئے۔
جزاک اللہ
و علیکم السلام ، شکریہ ، میرا بلاگ آپ کے لئے راہنمائی کا باعث بنا ، آپ نے پودے لگانے شروع کر دیئے ،میرا مقصد پورا ھو گیا ۔۔۔۔ جزاک اللہ
سر آپ اپنا نمبر سینڈ کر دے پلیز
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔