نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں کچن گارڈننگ کے تحت موسم سرما کی سبزیات کی کاشت کے لئے بیجوں کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ گھروں میں سبزیوں کی کاشت کو فروغ دینے کے لئے موسم سرما کی آٹھ سبزیات جن میں گاجر، مولی، شلجم، پالک، دھنیا، سلاد، میتھی اور سرسوں کے بیج ایک ہی پیکٹ میں دستیاب ہوں گے اور پیکٹ کی قیمت صرف50 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ بیج 5 مرلہ جگہ پر کاشت کرنے کے لیے کافی ہے۔ یہ پیکٹ پنجاب بھر میں محکمہ زراعت کے دفاتر سے دستیاب ہیں ۔موسم سرما کی سبزیات کی کاشت یکم ستمبر سے31 اکتوبر تک کی جا سکتی ہے۔
اس لئے جلدی کیجئے اور فوراً بیج حاصل کر لیجئے ۔میں اس بلاگ پران سبزیوں کی کاشت ، حفاظت اور دیکھ بھال کے متعلق پوسٹ انشاء اللہ تعالی چند روز میں لکھ دوں گا۔
اس لئے جلدی کیجئے اور فوراً بیج حاصل کر لیجئے ۔میں اس بلاگ پران سبزیوں کی کاشت ، حفاظت اور دیکھ بھال کے متعلق پوسٹ انشاء اللہ تعالی چند روز میں لکھ دوں گا۔
نوٹ:گھریلو باغبانی کے قارئین مزید معلومات کے لئے بلاگ کے فیس بک پیچ کو بھی جوائن کریں
5 تبصرے:
ملک صاحب کل شام میرا بیٹا حزیفہ گاؤں سے مٹی کے دو بڑے شاپر اور کھاد لے آیا ابھی مجھے بتا رہا تھا کہ جا کہ بیج لے آئیں میں نے گملوں میں سبزیاں لگانی ہیں آپ کو کوئی سایہ پڑ گیا ناں اس پہ :)
from where I can get this packet in Lahore?
Agriclture office located on davis road, near shimla hill, Lahore
لاہور میں سبزی کے بیج کہاں سے ملیں گے
FROM WHERE I GET THIS SEEDS PACKET IN LAYYAH
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔