منگل، 10 ستمبر، 2013

اپنے گھروں کو قدرتی حسن سے سجائیں

بچپن سے پودوں سے جنون کی حد تک پیار رہاہے اس لئے گھریلوپودوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کے لئے ہمیشہ سے تحریری مواد کی تلاش میں رہے،پوری تلاش بسیار کے بعد فیروز سنز کی ایک کتاب کے علاوہ پاکستان بھر سے کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی،کبھی کبھی مختلف اخبارات کے سنڈے ایڈیشنز میں کوئی نہ کوئی مضمون انگریزی سے ترجمہ شدہ ملا بھی تو اس کی معلومات ہمارے مقامی مزاج کے مطابق نہ ملیں،مختلف زرعی تحقیقاتی اداروں نے بھی کچھ پمفلٹ نما مواد تیار تو کیا مگر عام آدمی اس سے کم ہی فائدہ اٹھا سکا۔ انٹر نیٹ آنے کے میں نے بہت تلاش بسیارکی مگر خجل خواری کے سوا کچھ ہاتھ نہ آیا۔
پھراللہ بھلا کرے ایم بلال کا کہ یونیکوڈ اردو آنے کے بعد بھی اردو میں تلاش بسیار کی مگر کچھ حاصل نہیں ہوا۔ اپنے بلاگ پر پودوں پر پہلی تحریر لکھی تو دوستوں نے کافی حوصلہ افزائی کی اور مزید لکھنے پر اصرار کیا تو دوسری تحریر بھی احباب کو بہت پسند آئی تو کچھ احباب نے فرمائش کی کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے پھر انہی دنوں محترم طارق تنویر صاحب سے ملاقات ہوئی جن کا اوڑھنا بچھونا ہی پودے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ ضرور لکھیں پتہ نہیں آپ جیسے کتنے لوگ اردو میں ان معلومات کے متلاشی ہوں گے اور آپ کا بلاگ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اردو پڑھنے والوں کے لئے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا۔ میں کوشش کروں گا کہ ان تحاریر کے زریعے پودوں سے محبت کرنے والے اردو پڑھنے والے طبقہ کو بنیادی معلومات فراہم کر سکوں جن کے ذریعے وہ اپنے گھر اور گردو نواح کو آلودگی سے پاک اور خوبصورت بنا سکیں اور اپنے شوق کی بھی آبیاری کر سکیں۔ پودے گھروں کی آرائش ہی نہیں کرتے، آپ کے قلب کو طمانیت بخشنے کے ساتھ ساتھ آپ کو ارد گرد کے ماحول کو بھی صاف رکھتے ہیں ، آپ کے صحن یا بالکونی میں رکھے چند گملے لاکھوں روپے کے انٹیریئر سے زیادہ آپ کے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔ مجھے احباب کی رائے کا بھی شدت سے انتظار رہے گا

23 تبصرے:

Ahmad Abdullah نے لکھا ہے کہ

جناب آپ گھروں میں اگانے والے پودوں کے بارے میں ہی جانتے ہیں یا کمرشل لیول پہ کاشت کیے جانے والے پھلوں کے بارے میں بھی معلومات ہے؟ مجھے معلومات چاہیے تھی۔

rdugardening.blogspot.com نے لکھا ہے کہ


شکریہ بھائی آپ کی حوصلہ افزائی کا ، اوپر طارق تنویر صاحب کا لنک ہے تحریر میں آپ ان کو کال کر کے معلومات لے سکتے ہیں میرابنیادی تھیم گھروں میں پودوں کی کاشت اور اگر ہو سکے تو کچن گارڈننگ کو رواج دینا ہے

مہتاب نے لکھا ہے کہ

ماشا اللہ بہت خوب آغاز کیا ہے آپ نے ۔ اس سلسلے کو جاری رکھیے گا

Muhammad khabbab نے لکھا ہے کہ

Good effort and much needed in urdu language. Keep it up.

rdugardening.blogspot.com نے لکھا ہے کہ

شکریہ مہتاب بھائی اور محمد خباب
انشاء الللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا بس آپ کے فیڈ بیک کی ضرورت ہے

pardese نے لکھا ہے کہ

پڑھ کر اہم معلومات حاصل ہوئیں
بھائی جی بہت اہم موضوع پر بلاگ بنایا ہے آپ نے ۔۔۔ اسے جاری رکھئے گا

rdugardening.blogspot.com نے لکھا ہے کہ

نجیب بھائی آپ کی حوصلہ افزائی رہی تو یہ سلسلہ انشا ء اللہ جاری رہے گا

ARSHAD FAROOQ نے لکھا ہے کہ

واہ جناب، بہت عمدہ خیال ھے.. اس طرح ھم تازی سبزیاں اور سلاد اگا سکتے ھیں جو کہ ایک صحت افزا سر گرمی اور سود مند گھریلو کام ھے

rdugardening.blogspot.com نے لکھا ہے کہ

جی ارشد بھائی ، اور آپ کے ہاں تو موسم بھی بہت اچھا رہتا ہے ، اللہ کا نام لے کر شروع کریں

naeemswat نے لکھا ہے کہ

بہت خوب مصطفٰی بھائی، مجھے بھی بچپن ہی سے باغبانی کا شوق ہے بلکہ یوں کہیے گا کہ یہ شوق خون میں شامل ہے۔ میری امی، ابو کی طرف سے یہ شوق مجھے تحفہ میں ملا ہے اور آج بہت خوشی ہوتی ہے اپنے ہاتھ سے لگائے گئے پودوں کو درختوں کی صورت میں دیکھ کر۔ اسی طرح آپ کی یہ کاوش کبھی بھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ بات آپ کی درست ہے اُردو زبان میں باغبانی پر کوئی باقاعدہ مواد موجود نہیں ہے اور نہ ہی پہلے کسی نے اس بارے میں توجہ دی ہے۔ میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے علاقے میں پائی جانے والے مختلف انواع و اقسام کے پودوں کے بارے میں دنیا کو بتا سکوں اور آپ کا یہ نیا بلاگ دیکھ کر اور زیادہ خوشی ہوئی کہ کوئی تو اس موضوع پر قلم اُٹھا رہا ہے۔ بہت سارے لوگ اُردو میں پڑھنا چاہتے ہیں مگر مواد دستیاب نہیں آپ کی یہ محنت اُن کے کام آئے گی اور اُمید ہے کہ لوگ آپ کی تحاریر سے فائدہ اُٹھا کر اپنے گھروں میں باغبانی شروع کریں گے یہ نہ صرف ایک صحت مند تفریح ہے بلکہ اس سے آپ کو پھل اور سبزیاں بھی مل جاتی ہیں۔ ہماری اماں جان گھر میں کوئی بھی کریٹ، ڈبہ، یا دوسری ایسی چیز ضائع نہیں ہونے دیتیں جس میں کہ پودا اُگ سکے۔

rdugardening.blogspot.com نے لکھا ہے کہ

شکریہ نعیم بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کی حوصلہ افزائی کا ، آپ دوستوں کی محبت سے یہ سلسلہ جاری رہے گا ،انشا ء اللہ ابھی آپ کی تحریر لو نگ والز کا مطالعہ کر رہا تھا ، طارق تنویر بھائی کا بہت تجربہ ہے اور ہم اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے ۔ میں آپ کی رائے سے سو فیصد متفق ہوں کہ
اگر لوگ ان تحاریر سے فائدہ اُٹھا کر اپنے گھروں میں باغبانی شروع کردیں تو یہ نہ صرف ایک صحت مند تفریح ہے بلکہ اس سے پھل اور سبزیاں بھی حاصل ہو سکیں گی ۔ اور ہمارا پیارہ وطن آلودگی سے پاک ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ آئیں فیصل آباد آپ کو طارق بھائی کا فارم بھی دیکھائیں ا

Unknown نے لکھا ہے کہ

واہ جناب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت اچھی کاوش ہے ، امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا ، میں سمجھتا ہوں یہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اردو دان طبقہ کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ثابت ہو گا

rdugardening.blogspot.com نے لکھا ہے کہ

شکریہ کسانہ صاحب ، انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا، بس آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے

Unknown نے لکھا ہے کہ

بہت خوب ملک صاحب ، ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں

rdugardening.blogspot.com نے لکھا ہے کہ

شکریہ سندھو بھائی

Unknown نے لکھا ہے کہ

ماشاءاللہ جی،بہت اچھا بلاگ لکھا ہے،یقینا ہمیں آپ کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے،

rdugardening.blogspot.com نے لکھا ہے کہ

جی ہمیشہ دل کی گہرایئوں سے خوش آمدید فہیم بھائی

Qamar Farooqi نے لکھا ہے کہ

اس رب نے جو خوبصورتی نباتات میں پیدا کی آیئے سب مل کر اسے نمایاں کریں

rdugardening.blogspot.com نے لکھا ہے کہ

شکریہ قمر بھائی ۔
اس بلاگ کا مقصد بھی یہی ہے اور انشا ء اللہ ہم سب مل کراللہ پاک کی اس نعمت کو نمایاں کریں گے ، حوصلہ افزائی کا شکریہ

گمنام نے لکھا ہے کہ

if it is possible then plz in next blog, must mention about lawn trees specially for summer season.

rdugardening.blogspot.com نے لکھا ہے کہ

میرا خیال ہے آپ صحیح طرح بات سمجھا نہیں سکے،لان ٹری یا لان می لگانے والے سیزنل پودے ، آپ فیس بک پیچ پر بھی سوالات کر سکتے ہیں

Muhammad Shoaib نے لکھا ہے کہ

ji bhut muhabat oy .aisi koshish ki bhut zarorat mhos ki ja rhi thi a aik to isay continue rakhen dosra spread kren kh hr admi ko path chala aour rd ahista ahista is ky contents brhaen ..mean vegetale gardening in container ...ghrelo tips.....balconi garden fruits....gardening for kids....etc

rdugardening.blogspot.com نے لکھا ہے کہ

پسندیدگی کا شکریہ شعیب بھائی ، آپ کی توجہ کا شکریہ ، انشا ء اللہ اور بھی بہتر ہو گا آپ کے مشوروں سے ، آپ اسے فیس بک پر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔